تازہ ترین

منگل، 24 مارچ، 2020

کورونا وائرس عذاب الہی !

حمزہ اجمل جونپوری
آج کل دیکھنے کو مل رہا جوان ہوں یا بوڑھے بچے ہوں یا کوئی اور اس وبا کو بس ایک مذاق سے زیادہ نہیں سمجھتے ہیں,حالانکہ یہ وائرس ایک بھیانک روپ اختیار کر چکا ہے دنیا کی تمام ٹیکنالوجی اس وائرس کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے۔دنیا کا سپر پاور ملک اسکے سامنے گھٹنے ٹیک دیا۔۔۔دنیا کا سب سے زبردست علاج و معالجہ والا ملک اٹلی اپنے شہریوں کو بچانے میں ناکام رہا۔اور ہم برصغیر کے لوگ اسکو مذاق سمجھ رہے ہیں اسے امریکی سازش قرار دے رہیں جو چین کی بڑھتی معیشت کو روکنے کے لئے ہے۔

ایسا کچھ بھی نہیں ہے بس ایک افواہ ہے حقیقت تو یہی ہے زمین پر ظلم زیادہ ہو گیا تھا ۔۔۔ آسمان چیخ رہا تھا اور زمین کانپ رہی تھی ۔۔۔ مظلوم انسان خدا وحدہ لا شریک کو پکار رہے تھے ۔۔۔۔ پھر اس رب نے اپنی جباریت اور قہاریت کو دنیا پر عیاں کیا اور خبردار کیا کہ تم میرے بندوں کے خدا مت بنو تم سب کا خدا تو بس میں ہی ہوں اس نے ایسا وائرس دنیا میں بھیجا دنیا کا کوئی بھی سافٹ وئیر اسے ڈیلیٹ نہیں کر پا رہا کوئی بھی ٹیکنالوجی اور بھی بم کوئی بھی بارود اسکے سامنے نہیں چل رہا سب بے بس نظر ہیں ۔۔۔سب کی نگاہیں آسمان کی طرف بلند ہیں سب کی چیخ پہاڑوں کو ہلا رہی ہیں کہ شاید کوئی مدد آ جائے ۔۔۔۔۔ مدد کیسے آئے گی ؟؟ جب ہم نے خود خدا کے بندوں کی مدد نہیں کی کشمیر سے لیکر افغانستان تک امریکہ سے لیکر برطانیہ تک الجزائر سیریا سے لے فلسطین تک سے لے افریکہ تک مظلوموں کی آہیں عرش کو ہلا رہی تھی فرشتے خدا کے حکم کے منتظر تھے آسمان خدا کے فرمان کا انتظار کر رہا تھا زمین حکم الہی کے لئے بیتاب تھی تب اللہ نے کورونا وائرس کی شکل میں دنیا میں ایک وائرس ڈال دیا اور خبردار کیا آج ظالم بھی رو رہا ہے چپ رہنے والے بھی رو رہیں گے آج مظلوموں کی دعا کا اثر دنیا پر ظاہر ہو رہا "اسی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا مظلوموں کی بدعا سے بچو" لیکن ہم نے اسے ہلکے میں لیا ہم نے اسے سنا پر دوسرے کان سے اڑا دیا ہم نے اسے سمجھا لیکن نظر انداز کر دیا آج اللہ پھر تنبیہ کی آج اللہ وحدہ لا شریک نے پھر دنیا کو جھنجھوڑا لیکن کچھ نادان ابھی بھی خواب غفلت میں مست ہیں ۔ اللہ سب کو ہدایت دے 

ضروری گزارشات۔۔۔
برصغیر کے لوگ خاص طور پر نوجوان طبقوں کی طرف سے یہ سننے میں آ رہا ہے کہ اس مرض کو اگر ہونا ہے ہو جائے کیا ضرورت کسی احتیاط کی کیا ضرورت کسی اسباب کی ۔۔ تو انکو مختصرا کہوں گا اسباب اختیار کرو ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا پھر بھی اللہ نے ہی اسباب کو بنایا ہے ۔۔۔۔ قرآن میں آتا ہے 'اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو" اب کوئی یہ کرے کہ اپنے آپ کو گولی مارے اور کہے کہ جو ہونا "ہوگا" ہوگا بے شک ہوگا اس میں کوئی دو رائے نہیں لیکن وہ خودکشی کے زمرے میں آئے گا اسی طرح اس وبا سے اگر احتیاط کرتے ہوئے آپ کو خدا نا خواستہ کچھ ہوتا ہے توشہادت کا درجہ ملے گا لیکن اگر بے احتیاطی کی جائے گی تو یہ بھی ایک طرح کی خودکشی ہے اس لئے ہوشیار رہیں ڈاکٹروں کی باتوں پر عمل کریں بے جا بیوقوفی نا کریں۔باقی نمازوں کے سلسلے میں جو ہمارے بڑوں نے کہا اس پر عمل کیا جائے۔حسبنا اللہ و نعم الوکیل اللہ سب کو اس وبا سے اس بیماری سے اس وائرس آپ نے عذاب سے اور دنیا کی تمام بیماریوں سے ہم سب کو محفوظ فرما 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad