تازہ ترین

جمعہ، 6 مارچ، 2020

دارالعلوم زکریا دیوبند میں انجمن اصلاح اللسان کا سالانہ اختتامی اجلاس منعقد

دیوبند:دانیال خانی (یواین اے نیوز5مارچ2020)معروف دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کی دارالحدیث میں مولانا مفتی سمیع اللہ الکلامی شیخ الحدیث جامعہ ہذا کی سرپرستی میںاور ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی محمد شریف خان قاسمی کی صدارت میں انجمن اصلاح اللسان طلبہ دارالعلوم زکریا دیوبند کا سالانہ اختتامی اجلاس نہایت ہی آب و تاب کے ساتھ منعقد ہوا پروگرام کی نظامت کا فریضہ مولوی ناظم پورنوی عربی چہارم نے انجام دیا، مولوی کفیل لکھنوی عربی ہفتم کی خوش الحان آواز سے تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا با ضابطہ طور پر آغاز ہوا، جبکہ مولوی فیض عمر بارہ بنکی عربی پنجم نے اپنی مسحور کن شیریں آواز سے سامعین کو محظوظ کرتے ہوئے داد و تحسین حاصل کی، مولوی فیصل بجنوری عربی پنجم نے سامعین کے دلوں کو سیرت النبی کے موضوع پر تقریر کے ذریعے موہ لیا۔

مولوی ضیائالرحمن مدھوبنی عربی پنجم نے دین کی سر بلندی کے موضوع پر تقریر پیش کی، مولوی نعمان مدھے پوری درجہ فارسی نے جلسے کے درمیان سامعین میں نشاط اور تازگی پیدا کرنے کے لیے اپنی سحر آمیز غزل سے سامعین کے نشاط میں اضافہ کیا، مولوی حامد عربی ہفتم نے دوران جلسہ کچھ سوالات کئے جن کے جواب دینے والے کو فورا انعامات سے نوازا گیا،اس موقع پر ادارہ کے نائب مہتمم مولانا ابوالکلام قاسمی نے طلبہ عزیز کو علم اور خطابت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ علم کے ساتھ ساتھ میدان خطابت کا شہسوار ہونا بھی ایک عالم دین کے لئے نہایت ضروری ہے اور میدان خطابت میں انجمن سے تعلق جوڑے بغیرکامیابی نہیں مل سکتی، ماشائاللہ دار العلوم زکریا اور دیگر مدارس اسلامیہ میں انجمنوں کا قیام اسی غرض کی تکمیل کے لیے ہے لہذا طلبہ عزیز اپنے تعلیمی مشاغل کے ساتھ ساتھ تھوڑا سا وقت اپنی انجمنوں کے لئے بھی نکالیں تاکہ ادارے سے عالم اور خطیب بن کر نکلیں۔

صدر جلسہ مولانا مفتی شریف خان نے اپنے خطاب کے دوران اچھی تیاری پر اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نصیحت غالیہ کے دوران طلبہ عزیز کو سالانہ امتحانات کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ عزیز کو اپنے علمی مشاغل کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ پر نگاہ رکھنا نہایت ضروری ہے جس ملک میں سکونت پذیر ہیں اس ملک کے قواعدوضوابط، حفاظت و پالیسی کا لحاظ رکھنا ہر فرد پر ضروری ہے۔مہمان خصوصی میں مولانا مفتی سلیمان سابق ناظم تعلیمات جامعہ ہذا و استاد شیخ الہند اکیڈمی دارالعلوم دیوبند اور جملہ اساتذہ کرام جامعہ ہذا موجود رہے۔مولانا مفتی شریف خان کی دعائاور انجمن کے نگراں اساتذہ کرام کے زیر انتظام بحسن و خوبی جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad