تازہ ترین

پیر، 23 مارچ، 2020

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے کی طلبہ سے اپیل!کہا اپنے۔۔۔۔

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 23مارچ2020)کورونا وائرس کے قہر کو روکنے کے مقصد سے دارالعلوم دیوبند نے اس مرتبہ داخلہ امتحان کے لئی ادارہ میں آنے والے طلبہ کے لئے ٹھہرنے کا کوئی نظم نہیں کیا ہے،دارالعلوم نے طلبہ سے اپنے گھروں پر رہ کر داخلہ امتحان کی تیاری کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح ہو کہ دارالعلوم دیوبند میں امتحان داخلہ میں شرکت کے خواہشمند طلبہ عموما ایام تعطیل میں دارالعلوم دیوبند آکر امتحان کی تیاری کرتے تھے لیکن ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ وبائی صورتحال کے پیش نظر طلبہ کے قیام کا کوئی نظم نہیں کیا ہے۔

مہتمم ادارہ مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے طلبہ عزیز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ادارہ میں قیام کا کوئی انتظام نہیں رہے گا لہذا وہ تمام طلبہ جو امتحان داخلہ کی تیاری کے لئے دارالعلوم آنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ دارالعلوم دیوبند میں تیاری کے لئے بالکل نہ آئیں،کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ تشیوشناک وبائی صورتحال کے پیش نظر قیام کا انتظام نہیں رہے گا اس لئے آپ اپنے گھروں میں رہ کر امتحان کی تیاری کریں اور امتحان داخلہ کے سلسلے میں اگلے اعلان کا انتظار کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad