تازہ ترین

اتوار، 8 مارچ، 2020

کیرالہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو کورونا وائرس ، بھارت میں مریضوں کی تعداد 39 تک پہنچی۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز 8مارچ2020)کیرالہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے،بھارت میں مریضوں کی کل تعداد 39 ہوگئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ خاندان چند روز قبل اٹلی سے واپس آیا ہے جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کافی زیادہ تعداد میں پہنچ چکی ہے۔ کیرالہ کے وزیر صحت کے کے سلجا نے کہا کہ کنبہ کے افراد نے ایئرپورٹ پر اپنے دورے کی تفصیلات نہیں دی تھی،جس کی وجہ سے ان سے تفتیش نہیں ہوسکتی ہے۔ ان پانچ افراد میں جن کی تحقیقاتی رپورٹ آئی ہے۔

ان میں ایک بچہ بھی ہے۔ریاستی وزیر صحت نے کہا ، 'بچہ اور اس کے والدین حال ہی میں اٹلی گئے تھے۔ واپس آنے کے بعد ، اس نے کچھ رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی ہے۔ وہ رشتے دار اسپتال پہنچ چکے تھے جس میں انہیں کورونا وائرس کی علامات ظاہر کرنے کے بعد اسپتال میں الگ سے داخل کرایا گیا تھا۔بعد ازاں متاثرہ کے اہل خانہ کو بھی اسپتال میں علیحدہ رکھا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad