تازہ ترین

جمعرات، 5 مارچ، 2020

اینٹ بھٹہ مالک کے خلاف لیبر کورٹ میں شکایت درج

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز5مارچ2020)اینٹ کی پتھائی کے پیسے نہ دینے پر لیبر کورٹ میں شکایت کرنا مذدوروں کو اس وقت بھاری پڑ گیا جب بھٹہ مالک نے انہیں مارپیٹ کر زخمی کر دیا۔الزام ہے کہ اہل خانہ کے ساتھ بھٹے پر پتھائی کرنے والی خواتین کے کپڑے پھاڑ کر انہیں ذاتیات پر مبنی الفاض بھی کہے گئے اور انکو بھٹہ مالک نے یرغمال بھی بنا لیا تھا۔لیکن موقع ملتے ہی متاثرہ افراد وہاں سے بھاگ نکلے اور کوتوالی پہنچ کر بھٹہ مالک کے خلاف کارروائی کئے جانے کی تحریر پولیس کو دی۔سہارنپور دیہات کوتوالی کے گاؤں شیخ پورہ قدیم کے رہنے والے مونو نے بتایا کہ وہ تلہیڈی گاؤں میں اینٹوں کے بھٹے پر پتھائی کا ٹھیکہ لیکر ڈیرے پر رہتے ہیں،الزام ہے کہ جب انہوں نے بھٹہ مالک سے پتھائی کے پیسے کا مطالبہ کیا تو بھٹہ مالک نے مذدوری دینے سے انکار کر دیا۔

متاثرہ کے مطابق مذدوری نہ ملنے کی شکایت جب اس نے لیبر کورٹ میں کی تو مالک ناراض ہو گیا۔جس کے سبب وہ اپنے ساتھی گڈو،سہیندر،سونیا اور سمن کے ساتھ بھٹے سے اپنا گھریلو سامان لیکر جانے لگے تو بھٹہ مالک سمیت اسکے منشی اور ایک نامعلوم شخص نے ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی اور خواتین پتھیروں کے پھاڑتے ہوئے انہیں ایک کمرے میں قید کر دیا،لیکن دیکھ کر وہ اکیلا وہاں سے فرار ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی ابھی بھی بھٹہ مالک کی قید میں ہیں،متاثرہ نے بھٹہ مالک سے جان کا خطرہ بتاتے ہوئے کارروائی کئے جانے کامطالبہ کیا ہے۔کوتوالی انچارج نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں ہے تحریر کی بنیاد پر جانچ کی جا رہی ہے،جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad