تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

گنے سے لدے ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار کی موت

چاندپور،بجنور/محمد شاہد(یواین اے نیوز 7مارچ2020) شادی کی تقریب سے گھر لوٹتے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوار کی گنے سے بھرے ایک ٹرک کی زد میں آجانے کی وجہ سے کچل جانے کے بعد اس کی موقع واردات پر ہی موت ہو گئی ۔ موصولہ خبر کے مطابق نوگاواں سادات کے محلہ گوتم نگر ساکن کپل سنگھ ولد جے سنگھ چاند پور تحصیل کے گاو ¿ںلوہار پورہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آیا تھا۔ دیر شام قریب سات بجے وہ اپنی بائیک نمبر یو پی 23 وائی، 0809 سے گھر کے لئے نکلا تھا تب ہی باسٹہ روڈ پر گاوں کے قریب نہر کی پلیا کے نزدیک گنے سے بھرے ٹرک نمبر یوپی 20 اے ، 3463 کی زد میں آگیا۔

 جس میں وہ اپنی بائک سے گر گیا اور ٹائر کے نیچے آجانے سے اس کی موقع پر ہی پولیس نےپرم سنگھ ولد پرماسنگھ ساکن محلہ گوتم نگر نوگانواں سادات کی تحریر کی بنیاد پر ، ٹرک ڈرائیور کے خلاف تیز ی اور بے احتیاطی سے ٹرک چلا کر اس کے بھائی کی موٹر سائیکل کو ٹکرمارنے جس سے اس کے بھائی کی موت ہو جانے الزام لگاتے ہوئے رپورٹ درج کرلی ہے ۔ پولیس کچل گئی بائک اور گنے سے بھرے ٹرک اور ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad