تازہ ترین

جمعہ، 27 مارچ، 2020

اسرائیل میں کورونا کا قہر،2,666 دوہزار چھ سو چھیاسٹھ لوگوں میں پوزیٹو پایا گیا۔جانیں اب تک کتنی ہوئی موت؟

یروشلیم(یواین اے نیوز 26مارچ2020)اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک کہے جانے ممالک کورونا کے قہر سے دوچار ہیں،ایک طرف امریکہ اٹلی،فرانس، چائینا،جرمنی اس سے تباہ ہوچکے ہیں،اب سرائیل میں محض تین دن کے اندر دو ہزار سے زائد افراد اس کورونا کی چپیٹ میں آچکے ہیں،وہیں اب تک آٹھ لوگ اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ پورے ملک میں 16 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2666 متاثروں کا علاج ہو رہا ہے جن میں سے 50سے زائد کی حالت سنگین ہے۔اج ایک ہی دن 297 نئے معاملے سامنے آئے ہیں،جبکہ آج تین لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ اسکے علاوہ 68لوگ صحت مند ہوکر اسپتال سے گھر لوٹ چکے ہیں۔

وہیں اسرائیل کے ایک سینئر صحافی اور مقالہ نگار جدعون لیوی نے ہارٹض اخبار میں اپنے مقالے میں لکھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسرائیلی حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اس سے ہمیں یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کا محاصرہ اور ناکہ بندی کرکے وہاں کے رہنے والوں کی زندگی کس طرح جہنم بنا دی ہے۔ایسا لگتا جیسے بندی کی حالت میں جیسے زندگی رک سی گئی ہو،انہوں نے آگے لکھا کہ فلسطینی اسی طرح کے حالات میں کئی عشروں سے زندگی گزار رہے ہیں،ذرا غزہ کے بارے میں سوچئے، جہاں گزشتہ 14 سال کے اندر نوجوانوں اور بچوں نے آسمان میں ایک بھی مسافر طیارہ نہیں دیکھا

 اور وہاں کا کوئی بھی شخص چھٹیاں گزارنے کے لئے ہوائی سفر پر نہیں گیا، وہ اس کا خواب بھی نہيں دیکھ سکتے۔اسرائیلی صحافی نے لکھا کہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اب دنیا ختم ہونے والی ہے۔اسرائیلی حکومت نے تین ہفتوں کے لئے لوگوں سے کہا ہے کہ گھروں میں رہیں اور صرف دوا اور غدائیں اور کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لئے ہی باہر نکلیں۔واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 2666 ہو گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad