تازہ ترین

جمعہ، 27 مارچ، 2020

اسرائیل میں تیزی سے بڑھ رہا ہے کورونا وائرس،آج پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے نئے مریضوں کی تعداد۔

پروشلم،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز 27مارچ2020)کورونا وائرس چائینا سے شروع ہوکر اسوقت پوری دنیا میں پھیل چکاہے۔دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ اس وباء سے سب سے زیادہ جوممالک متاثر ہوئے ہیں،وہ ایسے ممالک ہیں جو ترقی یافتہ کہلاتے تھے،امریکہ، چین،اٹلی، اسپین، جرمنی،فرانس،سویزرلینڈ جیسے ممالک شامل ہیں،جہاں اسکے مریض سب سے زیادہ ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اسوقت 85 ہزار سے زائد،چائنا میں 81 ہزار سے زائد،اٹلی میں 80 ہزار سے زائد،وہیں اسپین میں 57 ہزار سے زائد،تو جرمنی میں 47 ہزار سے زائد مریضوں کی تعداد پہنچ چکی ہے، جبکہ ایران اور فرانس میں اسکی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔وہیں سوئزر لینڈ اور یو،کے میں 11ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔آج جہاں سب سے زیادہ نئے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

 اس میں جرمنی سر فہرست ہے،جہاں پر ایک ہی دن میں 3340 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔امریکہ میں اب تک نئے کیس 177تو چین میں55،جرمنی کے بعد جس ممالک میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں وہ ہے اسرائیل جہاں پر آج ایک ہی دن میں 342 کیس سامنے آئے ہیں،اور دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے،جنکی مجموعی تعداد 12 پہنچ چکی ہے۔ وہیں اس سے متاثر مریضوں کی تعداد 3035 تین ہزار پینتیس تک پہنچ چکی ہے۔وہیں اتنی بڑی تعداد میں یکایک اضافے سے اسرائیلی حکومت پریشان ہوگئی ہے،اور تین ہفتوں کا لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ پچھلے 23 مارچ سے مسلسل 350 سو سے زائد نئے مریضوں کے کیس ہروروز بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ورلڈ ہیلتھ کی روپوٹ کے مطابق 23 مارچ کو 371 نئے کیس سامنے آئے تھے جبکہ 24 مارچ کو 488، 25 مارچ کو 439، 26 مارچ کو 324اور آج ابھی تک 342 کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ تمام مریضوں کی تعداد 3035 ہوچکی ہے،ان میں سے 79 لوگ ٹھیک ہوکر گھر جاچکے ہیں،جبکہ 12 اموات ہوچکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad