تازہ ترین

اتوار، 15 مارچ، 2020

مشرقی یوپی کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ میں تقریب ختم بخاری شریف و تکمیل حفظ قرآن کا ہوا انعقاد

ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے اساذ حدیث مولانا شوکت علی صاحب بستوی دامت برکاتہم جنرل سیکریٹری کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ ہند نے بخاری شریف کا دیا اخری درس
استاذ الاساتذہ حضرت اقدس قاری عبد اللطیف صاحب دامت برکاتہم صدرالمدرسین شعبہ حفظ و قرات جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ نے ٤١ طلبہ کا قران مجید مکمل کرایا 

بہرائچ/رپورٹ،وصی اللہ قاسمی(یواین اے نیوز 15مارچ2020)مفکر ملت داعئ تحریک ترجمہ قرآن مجید حضرت اقدس مولانا محفوظ الرحمن صاحب نامی قدس سرہ کے ہاتھوں قائم کیا گیا ادارہ میں اج صبح ٩ بجے نمونہ اسلاف حضرت اقدس مولانا مفتی ذکر اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم صدرالمدرسین جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ کے زیر صدارت ختم بُخاری شریف اور تکمیل قرآن مجید کی تقریب کا آغاز ہوا ، افتتاحی خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا قاری زبیر احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم مہتمم جامعہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ نے فارغ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں اپنی گرانقدر نصیحتوں سے نوازا ، بعد ازاں مولانا ظفر کمال صاحب مظاہرہ نانپاروی رکن  مجلس شوری جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم نے فضائل علم و علماء اور موجودہ حالات میں کام کرنے کے عنوان پر خطاب فرمایا ، بعدہ حضرت مولانا سعید احمد خیریتا نائب صدر مجلس شوری جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ نے مختصرا بیان کیا ، اس کے بعد حضرت اقدس قاری عبد اللطیف صاحب نے ٤١ طلبہ کا تکمیل قران مجید کرایا ، پھر مفتی حارث عبد الرحیم صاحب فاروقی مدظلہ مولانا شوکت صاحب بستوی دامت برکاتہم کو دعوت دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور انتہائی مختصر تقریر میں جامعہ نورالعلوم کے ابتداء قیام سے اب تک کا سفر بیان بیان کرتے ہوئے سب سے پہلے ان طلبہ حفظ اور ان کے اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی خصوصا قاری عبد الطیف صاحب کو کہ انھوں نے اپنی پیرانہ سالی کے باوجود شب و روز کی محنت کے ساتھ تدریسی خدمات سر انجام دیں۔

 اسی طرح طلبہ بخاری شریف اور ان کے جمیع اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی نیز فرمایا کہ ہر ادارے میں عموما بخاری شریف پڑھانے والے دو حضرات ہوتے ہیں مگر ہمارے جامعہ میں برادر محترم مخدوم گرامی قدر مفتی اشتیاق احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے تنہا  بخاری شریف کی دونوں جلدیں کچھ حصہ درایۃً کچھ حصہ روایۃً مکمل کروائی اس کے لیے وہ خصوصی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں ، فرمایا آج یہ مدرسہ پورے علاقہ میں اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے اس کا ایک امتیاز ہے  اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی بنیاد مفکر قوم و ملت حضرت اقدس مولانا محفوظ الرحمن صاحب نام نور اللہ مرقدہ نے انتہائی خلوص اور للہیت کے ساتھ رکھی تھی اور اپنے خون جگر سے اسے سینچا تھا  اور پھر ہر دور میں اپنے وقت کے برے بڑے علماء مولانا احسان الحق صاحب ، مولانا افتخار الحق صاحب ، مولانا سلامت اللہ صاحب ، مولانا کلیم اللہ نوری صاحب  ، مولانا حیات اللہ صاحب نوراللہ مراقدھم نے اس چمن کی ابیاری کی ہے، اس کے بعد اپ نے مولانا شوکت صاحب بستوی دامت برکاتہم کو اخری درس بخاری شریف کے لیے مسند درس پر تشریف لانے کی دعوت دی ، مولانا شوکت صاحب مسند درس پر تشریف لائے طلبہ نے آخری حدیث کی قرات کی مولانا شوکت صاحب نے حمد و صلوۃ کے بعد فرمایا "یہ جامعہ نورالعلوم بہرائچ نہایت ہی قدیم، بافیض، شہرت یافتہ اور نیک نام ادارہ ہے۔

 اور اس علاقہ میں اس ادارہ کو ام المدارس کی حیثیت حاصل ہے مختلد مشرقی اضلاع میں جو بھی بڑے بڑے علماء پیدا ہوئے جس میں ناچیز کے بہت سے اساتذہ شامل ہیں  وہ سب اسی جامعہ کے فیض یافتہ تھے یہ حضرات بانیان کرام کے اخلاص، ذمہ داران کی مخلصانہ اور بے لوب جدمت حضرات اساتذہ کرام کی جدوجہد اور معاونین کرا م کے گرانقدر تعاون اور طلبہ عزیز کے رجوع عام کی برکت  ہے  کہ الحمد للہ اس جامعہ نے بری اہم خدمات انجام دی ہیں اور یہان جو ھضرات علماءے کرام پیدا ہویے وہ ملک کے کونے کونے ہی میں نہیں بلکہ دنیا کے مختلف اطراف میں علم دین خدمت انجام دے رہے ہین اللہ اس عظیم مدرسہ کو اور زیادہ قبول فرمایے یہاں کے ذمہ داران کو  قبول فرمائے اساتذہ کرام کو قبول فرمائے ، طلبہ عزیز کو قبول فرمائے ، مدرسہ کا تعاون کرنے والے حضرات کو اور ان کے تعاون کو قبول فرمائے اور یہ جامعہ اسی طرح اس کا فیض اسی طرح جاری و ساری رہے" مفتی اشتیاق احمد صاحب قاسمی دامت شیخ الحدیث جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم کے سلسلہ میں فرمایا "حضرت مولانا مفتی اشتیاق احمد صاحب دامت برکاتہم ماشاء اللہ بہت اچھے عالم ہیں اور حدیث پر ان کی اچھی نظر ہے۔

 اس کے بعد بخاری شریف کی آخری حدیث کا تفصیلی درس دیا طلبہ کو نصیحت کی اور پھر ان کی دعا پر ہی تقریب ختم بخاری شریف اور تکمیل قران مجید کا ختتام ہوا.تقریب میں شہر و ضلع بہرائچ کے مخلتف دینی مدارس کے نظماء اور شہر اور قرب و جوار کے سینکڑوں فرزندان توحید کے علاوہ مولانا مفتی اکرام الدین صاحب قاسمی ، مولانا امیر احمد صاحب قاسمی ، مولانا عنایت اللہ صاحب قاسمی ، مولانا نذر محمد صاحب ، مولانا مفتی محمود الحسن صاحب قاسمی ، مولانا ابوالکلام صاحب قاسمی ، مولانا سعید الرحمن صاحب قاسمی ، مولانا محمود حسن صاحب قاسمی ، قاری وحید الدین صاحب  ، قاری نہال الدین صاحب ، مولانا افتخار احمد بیگ صاحب ، مولانا حافظ مرسلین صاحب  ، قاری محمد جواد صاحب ، قاری محمد احسان صاحب  ، قاری محمد اشرف صاحب ، قاری مسعود عالم صاحب ، مولانا علیم الدین صاحب وغیرہ اساتذہ جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ  ،مفتی وحید اللہ صاحب قاسمی  دامت برکاتہم ناظم اعلی جامعہ امدادیہ بیت العلوم ، مولانا حکیم اللہ صاحب قاسمی ، مولانا مفتی عبد الرحیم صاحب قاسمی  اساتذہ جامعہ امدادیہ بیت العلوم بہرائچ ، حافظ اظہار احمد "بابو شاہ" صاحب ، جناب ڈاکٹر عنایت اللہ صاحب ، وغیرہ نے خصوصیت سے شرکت فرمائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad