تازہ ترین

منگل، 24 مارچ، 2020

جون پور میں کورونا کی انٹری کے بعد متاثرہ کے محلہ میں پسر سناٹا، محلے میں آنے جانے پر پولیس لوگوں پر لگائی روک

جونپور(یو این اے نیوز 24 مارچ 2020)شہر کوتوالی تھانہ حلقہ کے محلہ فیروز شاہ پور رہائشی اسعد بن اشرف 30 سالہ کا  سعودی عرب سے عمرہ کرکے لوٹنے پر سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے کے حکم پر نوڈل افسر کورونا آر کے سنگھ نے میڈیکل ٹیم کے ساتھ متاثرہ شخص کے گھر پر پہنچ کر اسکو حراست میں لیکر صدر اسپتال پہنچی جہاں پر اسکا نمونہ لیکر جانچ کے لئے بھیج دیا گیا تھا ۔23مارچ کو چانچ میں اسعد کے نمونہ سے واضح ہوا کہ اسکو کرورنا پوزیٹو ہے جسکے بعد ضلع انتظامیہ میں ہڑکم مچ گیا۔ ڈی ایم دنیش کمار سنگھ نے ضلع کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا۔اور متاثرہ کے محلے کو ایک کلومیٹر سینٹائر کردیا گیا ۔اسی وقت نوڈل افسر نے اسعد ابن اشرف کے گھر کے سبھی لوگوں کا نمونہ لیکر جانچ کے لئے بی ایچ یو بھیج دیا ہے جانچ کی رپورٹ کا انتظار اہل خانہ سمیت محلے کے لوگوں کررہے ہیں۔

اگر رپورٹ منفی آتی ہے تو اہل محلہ کو کچھ راحت مل سکتی ہے ورنہ جسطرح آج پورا دن پولیس کی زبردست نگرانی میں محلہ والوں کو گزارنا پڑا ہے  ایسے ہی نہ جانے کتنے دن اور گزارنے پڑ سکتے ہیں۔یو این اے نیوز کے نمائندہ محلے کے ایک نوجوان سے فون پر پوچھا کیا محلے سے باہر لوگوں کو جانے دیا جارہا ہے تو اس پر نوجوان بتایا کہ محلے چاروں طرف کے راستوں پر پولیس بل کو تعینات کردیا گیا ہے کسی محلے میں آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔واضح رہے ضلع میں بھر کرورنا پوزیٹو پائے جانے سے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے ،صرف ایمرجنسی کی حالت میں آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ایک جگہ چار سے پانچ زیادہ لوگوں کو شہر کے چوراہوں یا نکڑ پر کھڑے ہوئے لوگوں کو پولیس دفعہ 144کا حوالہ دیکر بھگارہی ہے اور اپنے اپنے گھروں میں لوگوں کو رہنے کی تاکید کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad