تازہ ترین

پیر، 23 مارچ، 2020

کرونا وائرس: جاپانی وزیراعظم کی جانب سے اولمپک کھیلوں کو ملتوی کرنے کی تجویز

جاپان(یواین اے نیوز 23مارچ2020)جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر ان کا ملک رواں سال کے وسط میں مقررہ اولمپک کھیلوں کے پوری طرح انعقاد کی پوزیشن میں نہ ہوا تو کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ کو ملتوی کر دیا جائے۔آبے نے پیر کی صبح جاپانی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ "ٹوکیو کو رواں سال جولائی اور اگست کے دوران اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرنا ہے.اگر اولمپک کھیلوں کا پوری طرح کرایا جانا ناممکن ہوا تو ایونٹ کو ملتوی کرنا ایک `آپشن` ہو سکتا ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے باور کرایا کہ اولمپک کھیلوں کی منسوخی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز کے بعد سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سامنے ان مطالبات نے زور پکڑ لیا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کھیلوں کے اس عظیم ایونٹ کو ملتوی کر دیا جائے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad