تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

کرفیو کے دوران ضرورتمندوں تک کھانے اور ضرورت کی چیزیں پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری:الفلاح فرنٹ

اس کام کیلئے ہم حکومت سے تعاون چاہتے ہیں:ذاکر حسین 
جونپور(یو این اے نیوز 25 مارچ 2020) ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے الفلاح فرنٹ نے ضرورتمندوں اور مزدوروں کی مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر(8368463763)جاری کیا ہے۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نےکہا کہ ملک میں جاری کرفیو کے دوران بہت سے مزدور اور ضرورت مندوں کے گھروں میں اناج اور ضرورت کی دوسری چیزوں کی کمی ہو سکتی ہے,اس طرح کے لوگوں تک ہم ضروریات کا سامان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔انشاءاللہ 

ذاکر حسین نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ضرورت مند الفلاح فرنٹ کے نمبر پر رابطہ کرکے مدد مانگ سکتے ہیں۔ہم آپکی شناخت چھپا کر آپکی مدد کریں گے۔انشاءاللہ

اس موقع پر الفلاح فرنٹ صدر نے دوسرے خوشحال لوگوں سے بھی اس کام میں آگے آنے کی اپیل کی ہے۔الفلاح فرنٹ صدر نے حکومت سے اس کام کیلئے تعاون بھی مانگا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad