تازہ ترین

جمعہ، 27 مارچ، 2020

ضلع بھر کی جامع مسجدوں میں صرف پانچ سے دس آدمیوں کو نماز پڑھنے کو کہا گیا،اپنے اپنے گھروں پر ظہر کی نماز ادا کریں!

جونپور ۔(یو این اے نیوز 27 مارچ 2020)دنیا بھر میں کورونا وائرس  انفیکشن کے پھیلاؤ کوروکنے کےلئے ملک بیرون ملک کی حکومتوں نے اپنے اپنے ملکوں کو لاک ڈاؤن کردیا  ہے اسی کے پیش نظر طرح طرح کی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں دنیا بھر میں ایمرجنسی جیسے حالات بن چکے ہیں ،ملک عزیز( بھارت ) کو 24مارچ سے اگلے 21دنوں تک لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے

 اس لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد پہلا جمعہ پڑنے کی وجہ سے انتظامیہ اور ملی تنظیموں نے مشترکہ طور فیصلہ لیا ہیکہ جمعہ کی نماز صرف پانچ سے دس لوگ اپنی اپنی جامع مسجدوں میں پڑھیں گے۔وہیں پر ضلع کی مشہور   بڑی  مسجد ۔اور اٹالہ مسجد ۔ محمد حسن مسجد ۔شاہی مسجد جونپور کے اماموں نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں ظہر کی نماز پڑھنے کا حکم دے دیا ہے۔جون پور ضلع کے مشہور عالم دین مولانا  ظفر صاحب امام وخطیب جامع مسجد جونپور نے اعلان کیا کہ لوگ جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے نہ  آئیں بلکہ اپنے اپنے گھروں پر ہی ظہر کی نماز ادا کریں۔اسی طرح احمد شمیم حلیمی صاحب امام وخطیب جامعہ ریاض العلوم  گورینی نے اعلان کیا ہے ،
فوٹو۔جامع مسجد جونپور

اطلاع کے مطابق شاہ گنج کوتوالی میں جمرات کے روز  ایک میٹنگ سماجی کارکنوں کو لیکر ہوئی جسمیں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ لوگ لاک ڈاؤن کی پابندی کریں۔جمعہ کی نماز صرف پانچ سے دس لوگوں ہی پڑھنے جامع مسجدوں میں جائیں۔اس بات پر عمل کرتے ہوئے مدرسہ بدرالاسلام بڑی مسجد شاہ گنج  اورتحصیل شاہ گنج  حلقہ کے قصبہ مانی کلاں اور جامع مسجد بھڑ کڑہاں کے اماموں نے نے اعلان کیاہے کہ لوگ اپنے  اپنے گھروں پر ہی ظہر کی نماز ادا کریں ۔واضح رہے ضلع میں اسعد بن اشرف 30 سالہ کو کورونا پوزیٹو ہونے کی وجہ سے کہرام مچ گیا تھا۔جسکے بعد جون پور بھی لاک ڈاؤن کی لسٹ میں آگیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad