تازہ ترین

اتوار، 29 مارچ، 2020

جونپور :لاک ڈاؤن کے باوجود صلاح صدیقی پر جان لیوا حملہ ۔نامزد تین لوگوں پر ہوا مقدمہ درج

جونپور ۔(یو این اے نیوز 29مارچ 2020) لاک ڈاؤن کے باجود گورابادشاہ پور قصبہ سٹے  بمیلا گاؤں میں  ایچ ڈی ایف سی بینک کے سامنے ایک نوجوان کو گولی ماردی گئی نوجوان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے  اسے  ضلع اسپتال سے بی ایچ یو ریفر کردیا گیا۔  زخمی نوجوان کے والد نے نامزد تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے واضح رہے  چورسنڈ گاؤں کا رہنے والے صلاح الدین صدیقی بمیلا میں مکان بنا کر رہتے ہیں۔ 

ان کا  بیٹا صلاح صدیقی (28) دوپہر بارہ بجے کے قریب بمیلا گاؤں میں گراموڈیا انٹر کالج کے قریب کھڑا تھا۔  نزدیک اس کا بھائی سہاب صدیقی (22) بھی تھا۔   اسی وقت پہنچے حملہ آوروں نے صلاح صدیقی پر گولی چلا دی۔گلے میں گولی لگنے سے وہ زمین پر گرگیا اسکے بعد حملہ آوروں نے تلوار سے بھی اس پر حملہ کیا  ۔ حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے۔  لواحقین اسے ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے زیادہ بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے فرسٹ ٹریٹمنٹ کرنے کے بعد اسے بی ایچ یو ریفر کردیا ۔اس جان لیوا حملے کی وجہ یہ  بتائی جارہی ہے کی ایک ہفتہ قبل کھیل کے دوران صلاح اور حملہ آوروں کے بچوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا۔ 

 تبھی  اسے گولی مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ یہ اطلاع تھانے میں دی گئی تھی۔  پولیس نے دونوں فریقوں کو سمجھا بجھا دیا تھا ۔صلاح الدین  نے چورسنڈ گاؤں رہائشی نوشاد اور عمر پر گولی تلوار سے حملہ کرنے جبکہ اسی گاؤں کے زید عرف ہٹلر کو اکسانے کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی  ہے  اے ایس پی (سٹی) ڈاکٹر انیل پانڈے ، سی او اجے سریواستو ، کراکت کوتوالی کے انچارج انسپکٹر بد کمار  موقع  پر پہنچ کر  معائنہ کیا۔ اور کہا بہت جلد اس پورے معاملے کا پردہ فاش کیا جائے گا۔اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ہماری پولیس جٹ گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad