تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

دیوبند علاقہ میں کچی شراب کا کاروبار اپنے عروج

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 7مارچ2020)آبکاری محکمہ اور پولیس کے سست رویہ سے دیوبند علاقہ میں کچی شراب کا کاروبار اپنے عروج پر ہے،ہولی تہوار سے قبل علاقہ میں شراب کا کاروبار زور پکڑ رہا ہے جنگلات میں شراب کی بھٹیاں دہک رہی ہیں جہاں پر بڑے پیمانہ پر شراب بنائی جا رہی ہے۔غیر قانونی شراب کے کاروبار میں مردوں کے علاوہ معصوم بچے بھی لگے ہوئے ہیں جو جنگلات کے ذریہ شراب کو مختلف مقامات تک پہچانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔کچھ گاؤں کے لوگوں نے نام نہ چھاپنے کی شرت پر بتایا کہ آبکاری محکمہ اور پولیس کی ساز باز سے یہ کاروبار چل رہا ہے۔

واضح ہو کہ فروری 2019میں زہریلی شراب پینے سے سہارنپور کے گاگل ہیڈی،ناگل،تلہیڈی اور دیوبند تحصیل کے کئی گاؤں میں سو سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔جس پر اس وقت کے سی او سمیت کئی افسران پر حکومت کے ذریعہ کارروائی بھی کی گئی تھی۔اس وقت تو شراب کے کاروبار پر پوری طرح پابندی لگا دی گئی تھی لیکن اب پھر سے یہ کاروبار زور شور سے جاری ہے۔وہیں ضلع آبکاری انچارج دھیرندر چودھری نے بتایا کہ ایک فروی سے کچی شراب بنانے اور فروخت کرنے والے لوگوں کے خلاف چھاپہ ماری مہم شروع کی جائے گی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad