تازہ ترین

جمعرات، 5 مارچ، 2020

ضلع مین پوری کی تعریف الفاظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی :نائب وزیر اعلیٰ

ضلع میں امن وامان اور اسکیموں کے درست نفاذ کے لئے نائب وزیر اعلیٰ نے ڈی،ایم،ایس،پی کی تعریف کی
مین پوری،حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز5مارچ2020)ڈپٹی چیف منسٹر اترپردیش سرکارو ضلع مین پوری کے انچارج ،وزیر کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ضلع کی وسیع پیمانہ ترقی ہوگی''چیون رشی آشرم'' مارکینڈے رشی آشرم''سمان پچھی وہار '' کو سیاحتی مقام بنا نے کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضلع بہت خاص ہے، جہاں ایشیاء کے سب سے بڑے پرندوں کی پناہ گاہ، چیون رشی، مارکینڈے رشی کی قیام گاہ ہے ۔اس ضلع کی تعریف الفاظوں میں بیان نہیں ہو سکتی ۔اس ضلع کی ہمہ جہت ترقی کی جائےگی ،اس ضلع کو بطور نمونہ پیش کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کی طرف گامزن ہے۔غریب طبقوں کو اسکیموں کا فائدہ دلا کر ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی جانب کام کر رہی ہے۔تعلیم اورصحت کے میدان میںبھی بہت کام کئے گئے ہیں ۔ روزانہ 20 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا کام ہو رہا ہے،جس میں 09 کلومیٹر نئی سڑک اور 11 کلومیٹر خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی جارہی ہے۔پل اور زیر زمیں پل کابھی تعمیری کام کیا جارہا ہے۔اسی طرح صوبہ میں 46 نئی سڑکوں کاکام بھی زیر تعمیر ہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ طلباء میں جوش و جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے سیکنڈری ایجوکیشن کونسل، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای بورڈ کے امتحانات میں کامیابی حاصل کر نے والے ٹاپ 20طلباء کے گھر سے اور جہاں تعلیم حاصل کی اس ادارے تک سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام سے منسوب سڑک تعمیر کی جائے گی۔ کھیل کو فروغ دینے کے لئےبین الاقوامی سطح پر میڈل جیتنے والے کھلاڑی کے گھر تک دھیان چندکے نام سے منسوب ایک سڑک تعمیر کی جائے گی۔اسی طرح ملک کی حفاظت میں اپنی جان گنوانے والے شہید کے نام سے اس کے گھر تک سڑک تعمیر کی جائیگی ۔اسی کے ساتھ شہید کے نام سے منسوب ایک گیٹ بھی تعمیر کیا جائیگا۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعہ ضلع و ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چین سے آنے والے کورونا وائرس سے نہ گھبرائیں۔مرکزی حکومت نے اس وائرس سے حفاظت کے پختہ انتظامات کر لئے ہیں ۔آپ لوگ صرف احتیاطی اقتدامات کرتے رہیں۔وزیر اعلی کے امدادی فنڈ سے علاج کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے عوامی نمائندوں سے موصول درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ کرنے کی شکایت پر، انچارج وزیر نے کہا کہ تمام افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیمار افردکے علاج کے لئے وزیر اعلی کے امدادی فنڈ سے فنڈ فراہم کریں۔انہوں نے ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے کے طرز عمل اور طضلع میں امن وامان کے قیام اور ترقیاتی اسکیموں کے درست نفاذ پر تعریف کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad