تازہ ترین

منگل، 17 مارچ، 2020

لاپرواہی کے سبب اسپتال کی عمارت کھنڈہر میں تبدیل

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز17مارچ2020)دیوبند کے قریبی گاؤں راجوپور میں لوگوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے بنا سرکاری اسپتال 6سال گزر جانے کے بعد بھی شروع نہیں ہو سکا ہے،لاپرواہی کے سبب اسپتال کی عمارت کھنڈہر میں تبدیل ہو چکی ہے اور اسکے چاروں طرف گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جو اب گاؤں میں بیماری پھیلنے کی وجہ بھی بننے لگے ہیں،کورونا وائرس کے قہر سے سہمے گاؤں کے لوگوں نے مرکزی وزیر صحت کو ایک میمورنڈم ارسال کر پی ایچ سی کو فوری طور پر شروع کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔پیر کے روز سماجی خدمت گار نجم ہاشمی کی قیادت میں گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوکر ایس ڈی ایم دفتر پہنچے اور ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمارکے توسط سے مرکزی وزیر صحت کو ارسال کیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ گاؤں راجوپور میں قریب چھ سال قبل سرکاری زمین پر چار کمروں کا سرکاری اسپتال بنایا گیا تھا،لیکن حکومت نے آج تک بھی مزکورہ پی ایچ سی میں ڈاکٹر یا کسی ملازم کی تقرری نہیں کی گئی ہے،جس کے سبب اسپتال کھنڈہر میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں گاؤں میں بیماری پھیلنے کا خطرہ بنا ہوا ہے،میمورنڈم دینے والوں میں وکیل احمد،عرفان،راجو،ستیندر،محمد ابراہیم،محمد شیر علی،منور اور مونوں وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad