تازہ ترین

اتوار، 8 مارچ، 2020

اسلام عورتوں کی ترقی کی راہ میں حائل نہی، عالمی یوم خواتین پر محمد منصور خان کا بیان

مذہب اسلام نے عورتوں کو ذلت سے نکال شرف انسانیت بخشا
لکھنؤ(یواین اے نیوز8مارچ2020)تاریخ بتاتی ہے کہ اسلام سے قبل عورتوں کا کوئی مقام و مرتبہ نہی تھا لیکن اسلام کی آمد نے انکو ایک مقام و مرتبہ عطا کیا اور شرف انسانیت بخشااور ہر روپ میں مذہب اسلام انکی عزت و تکریم کی تعلیم دیتا ہے مذکورہ خیالات کا اظہار محمد منصور خان ریاستی جنرل سکریٹری سماجوادی اقلیتی سبھا نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ مذہب اسلام ہی عورتوں کے حقوق کا سب سے علمبردار ہے مغرب کے تمام  دعوے اس معاملے میں کھوکھلے ہیں انھوں نے کہا مرد اور عورت ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں، مغرب زدہ  لوگ اسلامی معاشرے کو یرغمال اور کلچر تباہ کرنا چاہتے ہیں  خواتین کو چائیے کہ  وہ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کریں اور معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار نبھائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad