تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فروغ کے لئے سیمینار کا انعقاد

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 7مارچ2020)جمعہ کے روز بلاک ڈویلپمنٹ آفس میں چائلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (آئی سی ڈی ایس) کے زیر انتظام حکومت کی فلاحی اسکیموں کو فروغ دینے کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح بی ڈی او اروند کمار نے فیتہ کاٹ کر کیا۔جس میں چائلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آفیسر ناہید پروین نے صحت سے متعلق اہم معلومات دیں اور بیماریوں کو شکست دینے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ آنگن واڑی ورکر انجلی پربھا نے محکمہ جاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔

محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے اے ڈی او اجے کمار، راجیو جین اور رنکھنڈی گاؤں کی پردھان کے نمائندے دنیش فوجی نے بھی مختصر خطاب کیا اور لوگوں سے اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ اس دوران غذائیت سے متعلق پکوان کی نمائش کابھی اہتمام کیا گیا جس کو حاضرین نے سراہا۔ پروجیکٹ آفیسر ناہید پروین نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار میں منجو، وجے لکشمی کے علاوہ محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، منریگا اور محکمہ فوڈسے وابستہ افسران اور ملازمین موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad