تازہ ترین

منگل، 17 مارچ، 2020

دارالعلوم فاروقیہ میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے دعائیہ مجلس کا انعقاد

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز17مارچ2020)چین سے شروع ہوئے کورونا وائرس نے دنیا بھر کے بعد اب ہندوستان میں بھی دہشت اور خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے،جس کے بعد یہ وائرس چھوٹے قصبات میں بھی موضوع بحث بنا ہوا ہے،اس خطرناک مرض سے تحفط کے لئے عیدگاہ روڑ پر واقع دارالعلوم فاروقیہ میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ادارہ کے مہتمم مولانا نور الہدی قاسمی بستوی نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے خصوصی دعاء کرائی،انہوں نے اس موذی مرض سے تحفظ کے لئے قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی۔مولانا نور الہدی قاسمی نے کہا کہآج پوری دنیا میں کورونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے،ہر شخص پریشان ہے،تاریخ میں پہلی بار خانہ کعبہ اور روضہ اقدس ؐ پر حاضری پر پابندی لگی ہوئی ہے جس کے سبب ہر مسلمان رنجیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی بیماری لوگوں کی صحت کے ساتھ ساتھ جان مال کے لئے بھی نقصاندہ ثابت ہو رہی ہے، اس وائرس سے دنیا میں ہزاروں جانیں جا چکی ہیں اور اب ملک میں بھی اس بیماری کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے انہوں نے محکمہ صحت کے ذریعہ دی صلاح پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سے ناراض ہیں ہمیں ان کو راضی کرنا ہے،اس لئے زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفار کریں اور صدقہ و خیرات کا اہتمام کریں کیونکہ صدقہ دینے سے وبائیں دور ہوتی ہیںاور صدقہ بلاؤں و مصیبت کو ٹالتا ہے اس لئے اس کا اہتمام کرنا بہت ضروری ہے۔اس دوران انہوں نے بارگاہ الہی میں ملک کے ہر باشندے کے لئے دعاء کی۔اس موقع پر نائب مہتمم مولانا رحمت اللہ نور قاسمی کے علاوہ جملہ اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad