تازہ ترین

منگل، 24 مارچ، 2020

مدرسہ دینیہ مونڈاڈیہہ بیگ میں تکمیل حفظ قرآن کا پروگرام منعقد

سنت کبیر نگر/سلمان کبیرنگری(یواین اے نیوز 24مارچ2020)مدرسہ دینیہ مونڈاڈیہہ بیگ میں تکمیل حفظ قرآن کا پروگرام منعقد ہوا ، جس کی سر پرستی مولانا بشیر احمد نے اور صدارت مولانا نے کی عبدالہادی قاسمی نے کی۔خصوصی خطاب میں مدرسہ کے ناظم مولانا علیم اللہ ندوی نے کہا کہ قرآن کی روشنی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جو خالص اللہ کا کلام اور منزل من اللہ ہے ۔اس کے پڑھنے سے برکت کا نزول ہوتا ہے،اس کے پڑھنے پڑھانے والے مبارک باد کے مستحق ہیں، یہ وہ کتاب ہے جو ہم سے پختہ ایمان نماز روزہ حج وزکوة کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے ہی میں ہماری کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی اہمیت وفضیلت پر بولتے ہوئے کہا کہ اس کو ہم کمزور ہونے نہ دیں اس کو مزید مضبوط کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

مولاناعبدالہادی قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حافظ قرآن کے والدین نہایت مبارک باد کے مستحق ہیں کہ ان کو کل قیامت کے دن سونے کا تاج پہنایا جائے گا اور وہ بچے اپنے خاندان کے ان دس لوگوں کی سفارش کریں گے جن پر جہنم ہوگئی ہوگی۔ ان کی سفارش سے یہ لوگ جنت کے مستحق بن جائیں گے۔ انہوں نے بھی ارباب مدارس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔حافظ وقاری طاہر حسین کی زیر نگرانی میں تین بچوں کا قرآن مجید مکمل ہوا۔تکمیل ہونے والے بچے محمد ندیم ابن محمد ہارون پپراگوند، حافظ محمد ریحان ابن تواب علی دھسرا، حافظ محمد اسجد،ابن جلال احمد امرڈوبھا،کے نام شامل ہیں۔ ان حفاظ کرام کے اساتذہ کرام والدین قابل مبارک باد کے مستحق ہیں ۔اس موقع پر سعید اختر، شمشیر پردھان، مفتی جمال احمد، حافظ محفوظ، حفظ الرحمن ندوی،سلمان کبیرنگری ،ماسٹر ظفر، حافظ مجیب اللہ، کلیم اللہ قاسمی، منثی معروف احمد، وغیرہ خاص طور پر موجود رہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad