تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

مدرسہ فیض العلوم محلہ قریشیان کرتپور میں سالانہ جلسہ سیرت النبی کا انعقاد۔

چاندپور،بجنور/محمد شاہد(یواین اے نیوز 7مارچ2020)مدرسہ فیض العلوم محلہ قریشیان کرتپور میں سالانہ جلسہ سیرت النبیؑ ودستار فضیلت حفاظ کرام منعقد ہوا،جس کی صدارت حضرت مفتی حبیب الرحمان صاحب خیر آبادی مفتی اعظم دارالعلوم دیوبند نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا سلیم احمد قاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم ابی بن کعبؓ بسی کرتپور نے انجام دیےجلسہ کا باضابطہ آغاز قاری عنایت الرحمان صاحب میرٹھی کی شاندار تلاوت کلام اللہ اور ننھا شاعر حمزہ ایاز کی خوبصورت نعت پاک سے کیاگیابعدہ حضرت مولانا عرفان اللہ صاحب مبلغ اعظم دارالعلوم دیوبند نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم سب کے لیے اللہ تبارک وتعالی کے آخری اور لاڈلے رسول ﷺکا اسوہ حسنہ نمونہ عمل ہےہم سب کی کامیابی اللہ کے حکم اور نبی ؑکے طریقہ میں ہے آج کے اس پرفتن دور میں زیا دہ ضرورت ہے۔

 اس بات کی کہ ہم شادی بیاہ کے موقع پرسنت نبوی پر عمل کریں اور رسم ورواج خرافات اور فضول خرچیوں سے اجتناب کریں ،اللہ کی رضا وخوشنودی والے اعمال کریں شراب نوشی جوا بازی بدکاری سودخوری اور جھوٹ فریب دھوکہ دہی سے بچتے ہوئے زندگی گزاریں ان کے بعد مولانا ابوالکلام صاحب مبلغ دارالعلوم وقف دیوبند نے خطاب کیا اور فرمایا کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرو قرآن کریم حفظ کراﺅاور جن بچوں کو ماسٹر ڈاکٹر بناﺅان کو بھی پہلے دین کی بنیادی تعلیم ضرور دلواﺅ تاکہ ان کا ایمان اور عقیدہ محفوظ رہے،پروگرام کے روح رواں اور علاقہ کی بزرگ ومشہور شخصیت مدرسہ ہذا کے ناظم مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی نے مہمانان کرام کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا۔اس سال حفظ کلام اللہ سے فارغ ہونے والے 9 طلبا ءکی دستار بندی کی گئی۔

صدر جلسہ مفتی حبیب الرحمان صاحب خیر آبادی مفتی اعظم دارالعلوم کی مستجاب اور رقت آمیز دعا پر اختتام ہوااس موقع پر مفتی راشد اللہ ،مفتی نعیم احمد، مولانا عبدالجبار، مولانا عیسی ، قاضی حارث ،مولانا عابد ،مفتی نعیم ،مولانا شمیم، مولانا تحسین قاری، طارق، قاری وثیق، ماسٹر سعید احمد، بھائی محمد ابراہیم، حافظ یامین، قاری ذیشان، قاری انیس ،قاری نفیس ،قاری محمد یامین کرتپوری، ماسٹر پرویز، قاری سلیم ،قاری رکن الدین ،قاری جاوید وغیرہ نے بڑی تعداد میں علما ءکرام وقرا ءعظام اور علاقہ کے ائمہ وعوام نے شرکت فرمائی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad