تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

آج مدرسہ صفة المسلمین کا جلسہ دستاربندی وحالات حاضرہ

حیدرآباد(یواین اے نیوز 7مارچ2020)مدرسہ صفة المسلمین ناچارم کانواں سالانہ جلسہ دستاربندی وحالات حاضرہ 8مارچ بروز اتوار بعد نماز مغرب متصلا کمیٹی ہال نزدعیدگاہ ناچارم میں،زیرسرپرستی مولانا مفتی شمیم آزادقاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد،منعقد ہوگا جسکی صدارت پاسبان ملت حافظ پیر شبیراحمد صاحب صدر جمعیة علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کریں گے،مہمان خصوصی کی حیثیت سے بنگلور کے معروف عالم دین اورممتازخطیب، مولانا پی ایم مزمل رشادی صاحب خطاب فرمائیں گے،انکےعلاوہ امیرملت اسلامیہ مولانا حسام الدین ثانی عامل المعروف جعفر پاشاہ صاحب اور مفتی عبدالحئ قاسمی امام و خطیب مسجداسری ملکا جگیری بھی شرکت و خطاب فرمائیں گے۔
تصوراتی فوٹو

حافظ محمد افتخار کی تلاوت اور حافظ محمد کوثرآفاق نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے،مولاسرفرازاحمد القاسمی جنرل سکریٹری کل ہند معاشرہ بچاؤ تحریک، نظامت کے فرائض انجام دیں گے،اس موقع پرمدرسہ ہذاسے تکمیل حفظ کرنےوالے طلباء کی دستار بندی بھی علماۓ کرام کےہاتھوں کی جائےگی،طلبہ مدرسہ کا مختصر تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا،خواتین کےلئے پردہ اورشرکاۓ اجلاس کےلئے تناول طعام کا نظم رہےگا انشاء اللہ،مولانا محمود الحسن سبیلی بانی و ناظم مدرسہ نے عامة المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہےمزید تفصیلات کےلئے اس 7416312450یا9177422434نمبر پر رابطہ کیا جاسکتاہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad