تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, March 26, 2020

ہر وارڈ، گاؤں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی جائے گی:ضلع انتظامیہ

ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہر فرد کے گھر میں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی کراناہے،
مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 26مارچ2020)ضلعی انتظامیہ ضلع کے ہر ایک باشندوں کو روز مررہ کی ضروری اشیاء جیسے دودھ، پھل، سبزیاں، راشن، آٹا، دالیں ضروری سامان ان کے گھر پہنچائے گی، کسانوں کو ضرورت کے مطابق ان کے گھر پر کھاد اور بیج کی بھی دستیابی کرائیگی۔ گلی، محلہ محلہ، قصبہ قصبہ، گاؤں ،گاؤں ہلکی گاڑیوں سے، پھلوں، سبزی فروشوں کے ذریعہ عام آدمی کو ضروری سامان کی فراہمی کے لئے پاس جاری کیا گیا ہے۔ میڈیکل دوکانیں مقررہ وقت میں کھولی جائیں گی۔ محکمہ کھاد کی طرف سے جاری کردہ پاس دکھا کر دودھ فروخت کر سکیں گے، ہر وارڈ، گاؤں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی جائے گی، سماجی کارکنوں کی مدد سے غریبوں کو مفت اناج، کھانا مہیا کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔گھر گھر کرانے کا ضروری سامان مہیا کرا نے کے لئے موبائل شاپ کے ذریعہ پہنچایا جائیگا ،جس کے لئے پاس جاری کیے جائیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہر فرد کے گھر میں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی کراناہے، عوام کو کسی بھی صورت میں گھروں سے باہر نہیں آنا چاہئے۔

نہاےت ضروری کام کی وجہ سے اگر باہر آتا بھی ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ باہر سے گھر واپس آکر صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں،اس کے بعد ہی گھر کی کسی اشیاء کو ہاتھ لگائیں۔ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ، سپرنٹنڈنٹپولیس اجے کمار پانڈے نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں اعلی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں واضح طور پر کہا ہے کہ کسی شہری کو ضرورت کے سامان کے لئے پریشان نہ ہونا پڑے اس کے لئے مقررہ قیمت پر ہی گھر پر ہی تمام ضروری سامان دودھ وغیرہ کے لئے تمام ڈپٹی مجسٹریٹ اپنے اپنے علاقوں میں فوری طور پر تمام ضروری انتظامات کریں۔ تاکہ تمام فلور ملز، آٹے کی چکی چالو رہے ،اسی طرح کولڈ اسٹور بھی چالو رہیں تاکہ کسان کا آلو بھرا جا سکے ۔کسی طرح کی کسانوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

جن پھل، سبزی فروشوں کے پاس جاری ہونے ہیں فوری پاس جاری کئے جائیں، فلور مل، مالک روپئے 100، روپے 200 اور روپے500۔ آنٹے کے پیکٹ تیار کریں اور اسے گھر گھر جا کر فروخت کریں۔راشن ڈیلروں کو اناج کی تقسیم کے دوران ڈیڑھ میٹر کی لائن بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹ بھٹہ مالک اپنے مزدوروں کو راشن کی فراہمی، اناج کی فراہمی کو یقینی بنائیں، کوئی بھی کارکن راشن کی وجہ سے پریشان نہ ہو، روزانہ انتظامیہ، بی پی ایل کارڈ ہولڈرز کو ضلعی انتظامیہ غریب افراد کو راشن کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی فرد کو ضروری سامان کے لئے بھٹکنا نہ پڑے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طے شدہ قیمت سے زیادہ کوئی اشیاء فروخت نہ ہو ۔کالا بازی کر نے والوں اور زیادہ قیمت لینے والوں کے خلاف سخت کار روائی کی جائے۔ 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad