تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

مساجد کو غیر آباد ہونے سے بچانے کے لئے کوئی ایسی حکمت عملی اختیار کریں،جس سے قانون کی پاسداری بھی ہو سکے اور مساجد بھی آباد رہیں:مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 25مارچ2020)دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے موجودہ حالات کے پیش نظر اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد کو غیر آباد (با جماعت نماز سے محروم)ہونے سے بچانے کے لئے کوئی ایسی حکمت عملی اختیار کریں،جس سے قانون کی پاسداری بھی ہو سکے اور مساجد بھی آباد رہیں۔مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جن مقامات پر بھیڑ بھاڑ سے سختی کے ساتھ منع کیا جا رہا ہے، وہاں، امام،مؤذن اور چند اہل محلہ مسجد میں پانچوں وقت اذان کے ساتھ نماز با جماعت ادا کریں اور دیگر اہل محلہ اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں اور جہاں ایسی صورتحال نہ ہو وہاں لوگوں کو چاہئے کہ ضروریات اور وضو سے فارغ ہوکر کر سنتیں گھر میں ادا کر کے جماعت کے وقت مسجد میں آئیں،باہمی فاصلہ سے بیٹھیں اور نماز کے بعد سنتیں گھر جاکر ادا کریں۔

 اور ذمہ داران کو چاہئے کہ مسجد کی صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے کہا کہ ہر مسلمان کا عقیدہ یہ ہونا چاہئے کہ کوئی مرض یا وباء اللہ رب العزت کے حکم کے بغیر کسی کو نہیں لگ سکتی اور وبائی چیزیں انسانوں کے گناہوں کا اثر و نتیجہ ہوتی ہے،اس لئے تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنی دینی حالت درست کریں،نمازوں کی پابندی کریں،گناہوں سے پرہیز کریں، توبہ و استغفار کی کثرت کریں اور کورونا وائرس کو لیکر انتظامیہ نے جن مقامات میں لاک ڈاؤن یا جنتا کرفیو کا اعلان کیا ہے اس کی پابندی کریں ساتھ ہی اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کر ملک اور خود کو اس وباء سے محفوظ رکھنے میں تعاون کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad