تازہ ترین

پیر، 23 مارچ، 2020

کرونا وائرس کے مدنظرمولاناخالد زاہدامام فکرشاہ مسجدکھالاپارمظفرنگرکی ملت اسلامیہ سے اپیل

مظفر نگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز 23مارچ2020) آج کروناوائرس کے مدنظرمولاناخالدزاہدامام فکرشاہ مسجدکھالاپارمظفرنگر نے ملت اسلامیہ سے خصوصا ضلع مظفرنگراورعموماپورے ملک کےمسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ جب بھی آپ مساجدمیں نمازکے لئے آتے ہیں توان خصوصی باتوں کودھیان میں رکھیں۔(1)وضوگھرسےکرکےآئیں اوروضوا ہتمام سے سنت کے مطابق کریں۔(2)مسجدمیں داخل ہوکردوبارہ اپنے ہاتھوں کواچھی طرح صابن سے دھولیں اس کے لئےمسجدکمیٹی یا مساجدکے کسی مخیرشخصیت کوصابن کاانتظام کرنا چاہئے۔(3)مسجدمیں ہاتھ دھونے کے بعدمسجدمیں موجود دوسری چیزوں مثلا تولیہ وغیرہ سے ہاتھوں کومکمل طورپرصاف نہ کریں۔ (4)وبائی بیماری سے نجات پانے تک بوڑھے اوربیمار حضرات اپنے گھروں میں نماز پڑھنےکااہتمام کریں۔(5)مساجدمیں صفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھیں۔ (6)فرض نمازکے بعد سنت اورنفلیں گھروں پرجاکر پڑھیں(7)مسجد سے سیدھے گھرجائیں اورراستے میں ذکر،دعاکااہتمام کرتے ہوئے جائیں۔ 8: - ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں پرہی قیام کریں۔

راستے میں بلاوجہ ادھرادھر نہ جائیں۔(9)دس سال(10)سے کم عمرافراداورساٹھ سال(60) سال سے اوپرکے بزرگ افرادکوگھرسے بالکل بھی باہر جانے کی اجازت نہ دیں۔ (10)نفل،صدقہ،ذکر،توبہ اوردعاکاخصوصی اہتمام کریں۔(11)قرآن پاک کے علاوہ،آیات کریمہ،استغفاراورذکرکا خصوصی اہتمام کے ساتھ،صدقہ اورخیرات کولازم پکڑلیں(12)علماءائمہ حضرات اورڈاکٹروں کے مشورے پر نہایت ہی اہتمام کے ساتھ عمل کریں(13)مساجدمیں چٹائی اورقالین کے بجائے فرش پر نمازپڑھنی چاہئے۔ فرش کودھونے کی خصوصی کوشش کریں۔(14)رات کی تنہائی میں،اللہ کے حضورکچھ وقت سجدہ ریزی ضرور کریں۔ (15)اس مشکل وقت میں غریب پڑوسیوں کا خیال رکھنابہتر ہے کہ چند گنجائش والے افراداپنے اپنے مستحق پڑوسیوں کے لئے آپس کے مشورے سے مختلف وقتوں کے کھانے و غیر ہ کاذمہ آپس میں تقسیم کرلیں(16)پڑوسیوں کی خدمت ذات برادری مذہب اور علاقے کی تنگ دلی سے پاک ہوکرکی جائے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اورخدمت کواللہ تعالی کی رضاکا سبب سمجھ کرمیری اس درخواست پرعمل درآمد ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad