تازہ ترین

جمعرات، 5 مارچ، 2020

صوفی حاجی عبد الغنی صاحب کی مزار پر فاتحہ خوانی کا اہتمام

بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز5مارچ2020)قصبہ بھوگاؤں کے نگلہ مان سنگھ روڈ پر واقع حاجی عبد لغنی مولوی صاحب (ادا میاں)کے مزار پردو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں حافظ شہزاد خان کی موجودگی میں فاتحہ کے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میلاد شریف کے ساتھ لوگوں نے ادا میاں کے مقبرے پر مراقبہ میں بھی حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام کے بعد حاضرین نے حاجی عبد الغنی عرف اددا میاں پر سلام پیش کیا ۔اس موقعہ پر حافظ شہزاد نے کہا اللہ والوں کی دل میں عظمت ایمان کی علامت ہے ،اللہ والوں کی زیارت سے ایمان میں حرارت پیدا ہوتی ہے ،ان کے نقش قدم پر چلنے سے جنت کا راستہ ہموار ہو جاتا ہے۔

انہو نے کہا کہ ہمارے بزرگان دین نے اس ملک میں ہمیشہ امن امان کا درس دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہاس مزار پر مادر وطن کے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں ،اور ملک کے تمام مزاروں پر بنا کسی امتیاز کے نسل ،ذات ،زبان کے ،سبھی کو یکساں طور پر عزت دی جاتی ہے ۔ہمارے بزرگوں نے اس ملک کو اپنا ملک سمجھا اور یہاں کے رہنے والوں کو اپنا بھائی سمجھا ،انہی روایات پر ہم سب کو چلنا چاہئے۔اور آپسی بھائی چارے کو فروغ دینا چاہئے۔اس موقع پر عرفان حسین، رستم حسین، اسلم، نظام، پریم پرکاش شاکیہ،جئے کرن سنگھ، وجئے کمار مشرا، رضوان خان، چاند خان، عمران خان، مو۔ نثار احمد وغیرہ لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad