تازہ ترین

جمعرات، 26 مارچ، 2020

ویڈیو:نماز جمعہ سے متعلق مفتی اشفاق احمد اعظمی کا اہم اعلان۔

اعظم گڈھ(یو این اے نیوز 26مارچ 2020) کل جمعہ کا دن ہے جامع مساجد میں جمعہ کی اداٸگی کا مسئلہ ہے اس سلسلے میں نفیس عالم ایم۔ایل اے سے درخواست کی کہ وہ ڈی ایم صاحب اعظم گڈھ سے جمعہ کے سلسلے میں معلومات حاصل کریں ، تو انہوں نے ڈی ایم صاحب سے بات کی اور بتایا کہ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام تھانوں کو یہ اطلاع دے دی ہے کہ جمعہ کے دن مسجد میں امام اور موذن اذان دیں اور نماز پڑھ لیں اور لوگ اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں ، اس لئے تمام لوگوں سے میں گزارش کرتا ہوں کہ جامع مسجد میں کچھ لوگ جمعہ کی نماز ادا کریں زیادہ لوگ اکھٹا نہ ہوں ورنہ پولیس کو لوگوں کے خلاف قانونی کارواٸ کا موقع ملے گا اور بلاوجہ لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑے گی۔

 اگر ہم نے خود احتیاط سے کام نہیں لیا تو پولیس کو یہ موقع بھی مل سکتا ہے کہ مسجد میں اذان اور نماز سے بھی رکاوٹ پیدا کردے ایسی صورت میں ہماری بے احتیاطی کے سبب مسجد اذان اور جماعت کے حق سے محروم ہوجاۓ گی اس لئے احتیاط سے کام لیں ، عام مساجد میں روز کی طرح کچھ لوگ ظہر کی نماز ادا کریں ،اذان کے پانچ منٹ کے بعدجماعت کرلیں اگر کسی مسجد میں امام و خطیب میسر ہے تو اس مسجد میں بھی جمعہ کی نماز کچھ لوگ ادا کرسکتے ہیں ، لوگوں کو چاہۓ کہ ان حالات میں اپنے اپنے گھروں میں جماعت کیساتھ نماز ادا کریں ،اس میں عافیت ہے اور خلاف قانون کام کرنے کا مسلمانوں پر الزام عاٸد نہیں کیا جاسکے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad