تازہ ترین

اتوار، 22 مارچ، 2020

کورونا وائرس کے سبب حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا حصہ بنیں اور اس میں تعاون کریں - مفتی شریف خان

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز22مارچ2020)جی ٹی روڑ پر واقع معروف دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا محمدمفتی شریف خان قاسمی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب آج پوری دنیا اس بیماری اور اس کے مہلک اثرات کی گرفت میں ہے، آج مقامی علاقائی اور بین الاقوامی انسانی برادری کایہ مشترک چیلنج ہے کہ وہ ان تمام احتیاطی تدابیر اور میڈیکل حلقوں کی جانب سے جو کچھ اس حوالے سے عوام کو بتایا اور سمجھایا جارہا ہے اس کی سختی سے پابندی کریں، انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بالعموم اور ملک میں بالخصوص عوام خواص مذاہب، معاشرے۔

رضا کارانہ ادارے مذہبی تنظیمیں بغیر کسی جھجک کے عالمی صحت کے اداروں اور حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا حصہ بنیں اور اس میں تعاون کریں - مفتی شریف خان نے کہا کہ جتنا ہوسکے احتیاط برتیں اور اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔انہوں نے دارالعلوم زکریا دیوبند کے طلبہ عزیز کو کہا کہ وہ اپنی رہائش گاہوں میں رہ کر امتحان سالانہ کی تیاری کریں، جو طلبہ مدرسہ میں ہی رہتے ہیں وہ طلبہ اپنی قیام گاہوں میں ہی رہ کر سالانہ امتحان کی تیاری کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad