تازہ ترین

جمعرات، 5 مارچ، 2020

آبادی علاقہ میں ٹاور لگائے جانے کی مخالفت:ایس ڈی ایم سے شکایت کی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز5مارچ2020)محلہ لہس واڑہ میں آبادی علاقہ میں ٹاور لگانے کے لئے پہنچے ایک کمپنی کے ملازمین کو محلہ کے لوگوں نے مخالفت کر واپس لوٹا دیا اور اس کی شکایت ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار سے کی۔بتایا جاتا ہے کہ کچھ سفید پوش لوگوں کی شہ پر آبادی علاقہ میں موبائل ٹاور لگوایا جا رہا تھا۔

جس کی مخالفت کرتے ہوئے محلہ کے لوگوں نے جمکر ہنگامہ آرائی کی اور موبائل لگانے والی کمپنی کو کام روکنے پر مجبور کر دیا۔بعد ازاں محلہ کے لوگ بڑی تعداد میں ایس ڈی ایم دفتر پہنچ گئے اور شکایتی مکتوب ان کو سونپا۔جس پر ایس ڈی ایم نے محلہ کے لوگوں کو آبادی میں ٹاور نہ لگنے دینے کی یقین دہانی کرائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad