تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

مظفر نگر نگر پا لیکا کا شرمسار کردینے والا عمل

مظفر نگر:شاہد حسینی(یواین اے نیوز 25مارچ2020)آج جب کہ ضلع،صوبہ،ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا ایک ایسی و با سے لڑرہی ہے کہ جس سے نجات کا ابھی تک کوئی طریقہ نہیں مل سکا ہے مسلسل پورے ملک کے کونے کونے سے بلا تفریق مذہب وملت ہر طرح کی احتیاط کی اپیل کی جارہی ہیں اپنے بدن کی صفائی رکھیں،گلی کو چو میں صفائی کا خیال رکھیں گھروں میں قید رہیں اس سب کے باوجود مظفر نگر کی نگر پا لیکا ایسا عمل سامنے آیا جو شرمسار کردینے والا ہے بتادیں کہ مظفر نگر میں نالوں میں کچرا بھرا جارہا ہے  جھاڑو لگانےوالے کرمچاری نالیوں میں کوڑاڈال رہے ہیں۔

 اگر مقامی لوگ احتجاج کرتے ہیں تو پھر سوئیپر لڑنے آتے ہیں جب اہل علاقہ نے مملانہ روڈ نا لے میں کچرا پھینکنے سے انکار کردیا تو ، سوئپر نے کہا کہ جو تم سےہوتا ہو کرلو کوڑا یہیں ڈالاجائے گاضلع انتظامیہ جہاں عوامی کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں قید کرنے کی ہدایت کررہی ہے تو صفائی کرمچار یوں کی ان حرکتوں پر بھی دھیان رکھیں تاکہ بہت سی بیماریوں سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad