تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

مظفرنگرکے ڈی ایم،ایس ایس پی نے کی عوام سے اپیل، گھرپرہی رہو،ساراسامان آپ کی گلی تک پہنچے گا

مظفرنگر:شاہد حسینی(یواین اے نیوز 25مارچ2020)اب آپ کوپھل اورسبزیاں لینے بازارنہیں جاناپڑے گا انتظامیہ اورپولیس آپ کی گلی میں پھلوں،سبزیوں کی گاڑیوں کی آمدکاانتظام کررہے ہیں۔تاکہ آپ ان سے خریدسکیں اورکہیں جانانہیں پڑے گا۔مارکیٹ میں بھیڑکی وجہ سے،کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے میں رہے گا۔اسی لئے یہ اہتمام کیاجارہا ہے کہ آپ کے گھرکے سامنے سامان بیچنے والا کوئی بھی شخص ٹوکریاں ٹھیلی لگاکر بیچ سکےاسی طرح آپ اپنے پڑوسی کرانے والے کانمبرلیں اورخودفون سے ہی آرڈردیں۔ پریشانی کی صورت میں پولیس،انتظامیہ کے ذریعہ دیئے گئے ہیلپ لائن نمبرپرکال کریں اورانہیں آگاہ کریں۔

ہیلپ لائن نمبر یہ ہے9690112112,805768011- مظفر نگرانتظامیہ نے کسی بھی حالت میں باہر جانے سے پرہیزکرنے کے لئے کہا ہےآپ کے گھرپرہرانتظام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے گھر سے باہر بغیر کسی کام کےگاڑی لیکرنہ نکلیں آپ کی گاڑی پکڑی جائے گی اور چالان کیاجائے گا۔اگربلاوجہ ایک جگہ پانچ افرادجمع ہوئے تو دفعہ188 آئی پی سی کے تحت مقدمہ بھی لکھا جائے گا۔براہ کرم عوامی کرفیو کی طرح سختی سے ہماراتعاون کریں اور لاک ڈاؤن کی پیروی کریں۔یہ سب جانکاری میڈیا سیل مظفر نگر کے ذریعہ دی گئی بتادیں کہ نئی منڈی ایک میڈیکل اسٹور پر بھیڑ کو دیکھ کر نئی منڈی تھانہ انچارج دیپک چترویدی نےبھیڑ کو سمجھانے کی کوشش کی اس وقت وہ نئی منڈی میں میڈیکل اسٹور کے قریب گشت کررہے تھے۔

میڈیکل اسٹورپرلکھوایاہوم ڈیلیوری کے لئے نمبر،
اسی لئےضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہرنہ آئیں،آپ کی ضروریات کی فراہمی گھرکی ترسیل کے ذریعے کی جائے گی،عوام کوگھبرانے کی ضرورت نہیں،مظفرنگرضلع میں ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے اب تک لاک ڈاؤن آرڈرکے بعدضروری کام کی وجہ سے اوردفعہ188آئی پی سی کی خلاف ورزی اورکوروناوائرس سے متعلق دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مندرجہ ذیل کارروائی کی گئی ہےضلع مظفرنگر میں16افرادکے خلاف دفعہ188آئی پی سی کی خلاف ورزی کرنے اورکوروناوائرس سے متعلق دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے پر 02 مقدمات درج کیے گئے ہیں ضلع مظفرنگرمیں250گاڑیوں کا چالان کیا گیا ہے۔چیکنگ کے دوران 27 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں ایک بار پھر انتظامیہ نے کہا کہ آپ سب سے براہ کرم گزارش ہے کہ اپنے گھروں کو بغیر ضروری کام کے نہ چھوڑیں اورنہ ہی آپ بلاوجہ باہرجائیں اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ پورے ضلع اورریاست کے ساتھ ساتھ،ملک کے عوام کوبھی خطرے میں ڈالنے کا کام کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad