تازہ ترین

جمعہ، 27 مارچ، 2020

نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں،مولانا محمد حسان ندوی

دھن گھٹا سنت کبیر نگر،رپورٹ عقیل احمد(یواین اے نیوز 26مارچ2020)اسلام نے جہاں اپنے ماننے والوں کو بہت سی ہدایات دی ہیں ،وہیں حفظان صحت سے متعلق بھی رہنمائی اصول بھی بتائےہیں ،چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہےكلوا واشربو ولا تسرفوا کھاؤ پیؤ اور اسراف سے بچتے رہو ،اور اسلام نے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے سے بھی منع کیا ہے،اور موت وزندگی خدا کے ہاتھ میں ہے لیکن احتیاط برتنا انسان کو بیحد ضروری ہے،مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا محمد حسان ندوی خطیب جامع مسجد مہولی نے کہی انہوں نےکہاکہ موجودہ دور میں جو وبا عام ہوئی ہے اس سے بچنے اور حفاظت کے لئے جو بھی تدابیر حکومت کی جانب سے۔

 اور ڈاکٹروں کی طرف سے ہدایات جاری کی جارہی ہیں اسے ہمیں ماننا چاہئے اور لوگوں کو اس بارے میں بتانا بھی چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور جگہوں پر آنے جانے سے بچیں،  خواہ گھر میں یا مساجد میں تنہا تنہا فاصلے سے نماز اداکریں ،اور اسی میں سکون واطمینان رکھیں اور اللہ رب العزت سے ثواب کی امید بھی رکھیں،یہی وقت کا تقاضا بھی ہے، اگر گھر پر وہ نظم ونسق نہ ہوسکے تو مساجد میں ہی فاصلے سے نماز اداکریں،لیکن ایک ساتھ کثیر مجمع سے اجتناب کریں۔



 نہایت اھم اعلان 
منجانب : محمد حسان ندوی ومنجملہ ٹرسٹیان جامع مسجد مہولی سنت کبیر نگر اتر پردیش 

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ موجودہ دور میں کرونا جیسی اہم بیماری کی وجہ سے پورے ملک میں شٹ ڈاؤن کا اعلان حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے اور زیادہ افراد کے اجتماع کو منع بھی کیا گیا ہے، اسی پس منظر میں مہولی سنت کبیر نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ چند ہی افراد اداکریں گے،باہر سے آنے والے لوگ نماز جمعہ میں آنے سے پرہیز کریں اور ظہر کی نماز گھر میں اداکریں 
منجانب : محمد حسان ندوی ومنجملہ ٹرسٹیان جامع مسجد مہولی سنت کبیر نگر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad