تازہ ترین

منگل، 24 مارچ، 2020

کوروناوائرس : بھارت میں کتنی تیزی سے پھیل سکتا ہےکورونا؟ حکومت نے لگایا حساب۔۔۔۔

نئی دہلی:(یو این اے نیوز 24فروری 2020)   ملک میں کورونا کا انفیکشن تیزی  سے پھیل رہا ہے۔ ہندوستان میں اب تک  470 سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ پیر کے روز  COVID-19 (COVID-19) سے متاثر دو افراد کی موت ہوگئی۔ اس بیچ  اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ ہندوستان میں بھی اس کے کیس تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔ 

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت محتاط طریقے سے ہر ممکن کوشش جائے  اور ہر چیز ملک کے مفاد میں ہو ، تبھی جاکر کوویڈ ۔19 کو تیزی سے پھیلنے کو روکا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ، اگر صورتحال بہتر ہے تو ، پھر دہلی میں پندرہ لاکھ کیسز ہوسکتے ہیں ، جبکہ ممبئی ، کولکاتہ اور بنگلور میں 5 ۔ 5لاکھ افراد اس  انفکشن کے شکار ہوسکتے ہ27 فروری کو آئی سی ایم آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ وائرس فروری سے شروع ہوکر 200 دنوں تک یہ وائرس  ہندوستان میں اپنے پورے شباب پر ہوگا۔ وہیں اگرحالات بد سے بدتر ہوجاتے ہیں ۔تو  فروری سے اگلے 50 دنوں میں ہی ، ہندوستان میں اس کے معاملے کافی تیزی سے بڑھے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں دہلی میں انفیکشن کا معاملہ ایک کروڑ تک جاسکتا ہے ، جبکہ ممبئی میں 40 لاکھ تک لوگ اس کے شکار ہوسکتے ہیں۔


آئی سی ایم آر کے مطابق ، معاشرتی فاصلہ پیدا کرنے کی تجویز پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے کورونا وائرس کے وبا کے ممکنہ کیسوں کی مجموعی تعداد میں 60 فیصد تک کمی  واقع  ہوجائے گی۔ ہندوستانی کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ تیار کردہ ایک ریاضیاتی ماڈل کے مطابق ، جس میں کورونا وائرس ، مشتبہ علامات والے مسافروں کے داخلے کے وقت اسکریننگ ، سے دوسرے لوگوں میں وائرس کے  انفیکشن کو ایکبسے تین ہفتہ تک ٹالا جاسکتا ہے۔
آئی سی ایم آر نے کہا ، "سماجی دوری بنانے کے اقدامات کو سختی سے عمل کرنے پر  کورونا  وائرس کے علامات اور مشتبہ معاملات میں مبتلا افراد کے گھروں میں تنہا رہنے سے کیسوں کی کل تعداد کا 60 فیصد اور سب سے زیادہ تعداد کا 89  فیصد کی کمی آجائیگی  اور اس طرح سے گراف برابر ہوجائے گا مزید روک تھام کے لیے مزید مواقع مل جائنگے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad