تازہ ترین

اتوار، 22 مارچ، 2020

نکاح صالح معاشرہ کی تعمیر اور تشکیل کیلئے عظیم بنیاد ہے،مولانا سید صہیب حسینی ندوی کا محفل نکاح میں خطاب

زید پور بارہ بنکی(یواین اے نیوز22مارچ2020)شادی کوئی رسم و رواج نہی بلکہ  ایک عظیم  عبادت  اور صالح معاشرہ کی تعمیر اور تشکیل کے لئے عظیم بنیاد ہے اور نسل انسانی کی ترقی اور فروغ کے لئے ایک قدرتی نظام ہے، نکاح کی بنیادیں دین داری اور تقویٰ پر ہونا چاہیے مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی شیخ التفسیر دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ نے شیخ بلال الرحمن ابن ڈاکٹر علی حسن سابق پرنسپل یونانی میڈیکل کالج لکھنؤ  کے نکاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیامولانا حسینی ندوی نے مزید کہا کہ نکاح صرف جذبات کی تسکین کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ  تمام پیغمبروں کی سنت و طریقہ، اسلامی شریعت میں مسنون عبادت اور نصف ایمان کا درجہ رکھنے والی عبادت ہےباور اس سے بہت سارے گناہ کے دروازے بند ہوجاتے ہیں۔

مولانا سید صہیب حسینی ندوی  نے کہا کہ اللہ سے ڈرتے ہوئے  دونوں رشتوں کا احترام کرنا چاہیے ،نکاح کے سنت طریقہ میں اللہ تعالیٰ نے خیر اور برکت رکھی ہے۔ زیادہ خرچ  کی لعنت سے سماج کھوکھلا اور کمزور ہوتا جارہا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس  لعنت سے سماج کو بچائیں اور سنت رسول کے مطابق شادی کریں اس موقع پر دار العلوم ندوہ  العلماء لکھنؤ کے استاد مولانا ڈاکٹر نذیر احمد صاحب ندوی، مولانا حبیب الحسینی ندوی، ڈاکٹر محمد علی حسن، قاری عطاء الرحمن ندوی، افضال الرحمن ندوی، قاری محمد زبیر عرفانی، حافظ عبد الرحمن (رحمان جویلرس)،  ،محمد ہارون لکھنؤ، محمد معاذ  محمد توصیف، شان محمد وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad