تازہ ترین

پیر، 30 مارچ، 2020

کورونا وائرس جانچ کے لئے نظام الدین مرکز سے 200 لوگ لےجائے گئے۔ایک کی موت

نئی دہلی:(یو این اے نیوز 30 مارچ 2020) دلی  کے نظام الدین کے تبلیغی جماعت کے مرکز سے تقریبا 200 لوگوں کو کورونا  وائرس کی جانچ کے لئے دہلی کے مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔  بیرون ملک سے لوگ بھی اس مرکز میں آئے ہوئے تھے۔ جانچ کےلئے لےجانے والے لوگوں میں سے ایک شخص کی موت ہوچکی ہے جسکا تعلق ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ان کی موت کی وجہ کیا ہے۔  اس کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے۔  پولیس    ڈرون کے ذریعے پورے علاقے کی دیکھ ریکھ کررہی ہے   پولیس مسلسل گشت  بھی کررہی ہے ، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی باہر نہ گھوم رہا ہو پولیس ذرائع کے مطابق اس وقت تقریبا  ایک ہزار افراد مرکز کے اندر ہیں,اس تبلیغی مرکز میں 15 ممالک کے 100 سے زیادہ غیر ملکی ہیں ، باقی 1000 کے قریب ہندوستانی اس کے اندر ہیں۔کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔  200 کے قریب افراد کو مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔  انھیں کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔  نظام الدین کے علاقے میں لگ بھگ 2000 افراد کو   کوارنٹائن کیا گیا ہے۔  کچھ لوگوں کو دہلی کے دوسرے علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔  جموں و کشمیر کے سری نگر میں ایک شخص کی ہوئی موت  کا تعلق  مرکز سے  ہے جوڑ کردیکھا جارہا ہے ۔  احتیاط کے طور پر گھاٹی کو بھی کو کوارنٹاں کیا جارہا ہے۔  معلوم رہے کہ دہلی میں اب تک کورونا وائرس کے 72 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔  دارالحکومت میں متاثرہ افراد میں سے اب تک دو کی موت ہوچکی ہے

 واضح کہ دہلی حکومت نے  کورونا وائرس کے علاج میں مصروف پوری میڈیکل ٹیم کے لئے  انتظامات کئے ہیں۔  تمام میڈیکل ٹیمیں 2 شفٹوں میں کام کریں گی۔  ایک ٹیم صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک یعنی 10 گھنٹے کام کرے گی جبکہ دوسری ٹیم اگلے دن شام 6 بجے سے صبح 8 بجے تک یعنی 14 گھنٹے کام کرے گی۔  ڈاکٹرز ، نرسیں اور پیرامیڈیکل عملہ بغیر کسی چھٹی اور وقفے کے مسلسل 14 دن تک کام کرے گا۔  14 دن تک مسلسل کام کرنے کے بعد ، انہیں 14 دن کا وقفہ دیا جائے گا۔  اس دوران ان کے کھانے پینے اور رہنے کا انتظام دلی حکومت کی طرف سے ہی رہیگا۔ دہلی میں ایسے 21 اسپتال موجود ہیں ، جن پر یہ حکم لاگو ہوگا۔  یہ انتظام دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ یہ بات غور طلب ہے کہ دنیا کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بہت تیزی بڑھتا جارہا  ہے۔  یہ وائرس جو اب تک 180 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے ، اب تک وائرس سے  32،000  لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ دنیا بھر میں لگ بھگ 6 لاکھ افراد اس سے متاثر ہیں۔  ہندوستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی  ہے۔  گذشتہ اتوار کو 106 نئے معاملات پوزیٹو درج کیے گئے ۔  ملک میں اب تک 29 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، حالانکہ 100 مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں اس کے مریض ملک کی تمام ریاستوں سے آ رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے اس سے بچاؤ کےلئے   ملک میں 21 دن  لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔یہ لاک ڈاؤن 14 اپریل کو ختم ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad