تازہ ترین

اتوار، 8 مارچ، 2020

اسکولی بچوں نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر ہولی مبارکباد دی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز8مارچ2020)مظفر نگر روڑ پر واقع آر کے پبلک اسکول اور لال والا روڑ پر واقع مائل اسٹون پبلک اسکول میں ہولی کا تہوار جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پراسکول کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ اور استانیوں نے ایک دوسرے کورنگ لگاکر مبارکباد دی۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل اے کے سنگھ، اسکول کے چیئر مین ڈاکٹر راجیش چوہان، ڈاکٹر کلدیپ رانااور مائل اسٹون پبلک اسکول کے منیجر دیوی دیال شرمانے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار کا موسم چل رہا ہے ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر محبت سے رہیں اور تہوار کے موقع پر کوئی ایسا کام نہیں کریں جس سے کسی دوسرے کو پریشانی ہو۔

 انہوں نے طلبہ وطالبات کو ایکو فرینڈلی ہولی کھیلنے کی نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان رنگوں کا بالکل بھی استعمال نہیں کرنا چاہئے جس سے ماحول میں آلودگی پھیلنے کا اندیشہ ہو ہمیں ہولی کا تہوار ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے منانا چاہئے اگر کوئی رنگ لگانے سے منع کر رہا ہے تو اسے زبردستی رنگ نہیں لگانا چاہئے۔ اس دوران بچوں کو کیمیکل سے بنے رنگوں سے ہولی نہ کھیلنے کا عہد دلایا گیا۔پروگرام میں سریتا،سنیتا،نینا،وینا،پرمیتا،شیوانگی اور بھارتی وغیرہ موجود تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad