تازہ ترین

اتوار، 22 مارچ، 2020

ایک نابالغ لڑکی کواس کےکنبے والےکارسکھانے کے لئے سڑکوں پر نکلے وزیر اعظم کے حکم کی اڑائی دھجیاں

مظفر نگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز22مارچ2020)مرکزی حکومت کے احکام پر عمل کرتے ہوئے مقامی پولیس رہی متحرک گزشتہ روز پولیس نے عوام کو کوروناوائرس سے کیا تھاخبردارلیکن اس کے باوجود عوام نےنہیں کیا اس پر عمل گاڑیاں لے کر نکلےسڑکوں پر۔کورونا وائرس کو لوگوں نےسمجھا ایک مذاق کھلے عام سڑکوں پردوپہیا گاڑی اورچارپہیاگاڑیوں کودیکھاگیاحدتوتب ہوگئی جب ایک نابالغ لڑکی کواس کےکنبے والےکار سکھانے کے لئے سڑکوں پر نکل جاتے ہیں جنہیں سی او نئی منڈی نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران روکاتھاجہاں سے انہیں سمجھاکرجانے کی ہدایت دی گئی ڈاکٹر شاداب عامر چیف ایڈیٹر۔ فرینڈز درپن (اخبار) نے کہا کہ بہترہندوستان-کامیاب ہندوستان بیدار شہری کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے جس نے دنیا کے بہت سارے ممالک میں ہلچل مچادی ہے۔

 اور اس کی گرفت میں بڑی تعداد میں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھےان حالات کے پیش نظروزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج 22مارچ کو ہندوستان کواس وباسے بچانے کے لئے جوعوامی کرفیوکااعلان کیاہے یہ کاوش یقینی طورپرسنگ میل ثابت ہوگی۔اور لوگوں کے ذریعہ مکمل کرفیونافذکرکے اپنےکوگھروں میں قیدرکھنے سےبیداری متعارف کرانے کے ذریعہ شہریوں کا تعاون بھی قابل تعریف رہامظفرنگرکے عوام کے ذریعہ کرفیوکی پوری طرح سے پیروی کی گئی اسی دوران میں انتظامیہ اورجس طرح سے عوام تعاون کر رہے ہیں قابل تعریف ہیں اعلی حکام کو بھی لوگوں کے خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے نام پر 4500-5000 روپے لیتے ہوئے ان نجی پیتھالوجی لیبزپرکارروائی کرنی چاہئے۔شام پانچ بجتے ہی لوگ صبح سے قید اپنے گھروں سے باہر نکلے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم کی تعمیل میں سڑکوں پر آگئے اور تالیاں،دھپڑیاں بجانے لگے اس وقت چھروں پر ایسے خوشی کے آثار دکھائی دے رہے تھے جیسا کہ کرونا وائرس سے مکمل تحفظ حاصل کرلیا گیا ہو خوشی کے آثار چھروں پر نمایاں تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad