تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

مطالعہ سے حصول علم کی راہیں ہموار ہوتی ہیں،مولانا سید محمد شاہد الحسنی

احقاق حق کے لئے اپنے اکابر سے وابستگی ضروری ہے،مولانا سید عبدالحفیظ کٹکی
جامعہ کے شعبہئ تحفظ ختم نبوت کے سالانہ اجلاس میں علماء کرام کا خطاب
سہارنپور،سمیر چودھری(یواین اے نیوز 7مارچ2020)ہر سال کی طرح امسال بھی جامعہ کے ممتاز شعبہ،تحفظ ختم نبوت کا سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شعبہ کے طلبہ نے اپنی سال بھر کی محنت اور اساتذہئ کرام کی تربیت کو بڑے اچھے انداز میں سامعین کے سامنے پیش کیا،اس اجلاس کی صدارت جامعہ کے امین عام مولانا سید محمد شاہد الحسنی نے کی،مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید عبدالحفیظ مظاہری صدر مجلس تحفظ ختم نبوت اڈیشہ و رکن مسلم پرسنل لا بورڈ نے شرکت فرمائی،خطبہئ صدارت میں جامعہ کے امین عام نے تاج نبوت کی حفاظت کے حوالے سے ابنائے جامعہ کی خدمات کو بیان کیا اور طلبہ کو مخاطب کرکے کہا کہ کسی بھی موضوع پر اختصاص کے لئے مطالعہ بے حد ضروری ہے،تحفظ ختم نبوت کے عنوان پر کئی اہم کتابوں کی جانب رہنمائی کی،اس موضوع پر سیاسی اور شرعی دونوں اعتبار سے لکھی گئی کتابوں کا پس منظر اور ان کے مصنفین کے حالات سے سامعین کو روشناس کرایا،مولانا الحسنی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کے حالات ایسے ہیں کہ اسلام کی صحیح اور سچی تصویر پیش کرنے کی ضرورت ہے،مولانا الحسنی نے شرکاء اجلاس کو مخاطب کرکے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں بہت سے باطل افکار و نظریات پائے جاتے ہیں۔

 جن کا استیصال علماء و ائمہ کی ذمہ داری ہے لیکن اس کے لئے بڑی حکمت عملی اور دور اندیشی اور فہم و بصیرت کی ضرورت ہے اس کے لئے اکابر حضرات علماء کرام کی اس سلسلہ کی محنتوں کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے،اجلاس کے مہمان خصوصی مولانا سید عبدالحفیظ کٹکی مظاہری نے طلبہ میں محنت کا شوق اور علمی اشتغال کے لئے بزرگان دین اور اکابر مظاہرعلوم کے واقعات کی روشنی میں خطاب کیا اور مظاہرعلوم میں اپنے دور طالب علمی میں مناظروں کی مشق اور اس سلسلہ کی محنتوں کو بیان کیا،مولانا کٹکی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احقاق حق کے لئے اپنے اسلاف و اکابر کی ہدایات کو رکھنا اور ان سے ذہنی و فکری وابستگی ضروری ہے،اس اجلاس میں تین سو کے قریب شہر کے ائمہئ مساجد و متولیان کو مدعو کیا گیا۔اس اجلاس میں شہر کے ائمہئ مساجد اور عمائدین کے ساتھ ساتھ مولانا محمد زکریا گنگات اور مولانا علی حسن مظاہری ناظم دارالعلوم امدادیہ یمنا نگر و صدر رابطہ مدارس ہریانہ نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی،مولانا مظاہری نے طلبہ کی محنتوں سے خوش ہوکر اور تحفظ ختم نبوت عنوان کے تقدس کے پیش نظر شعبہ کے تمام طلبہ کو فی کس پانچ،پانچ سو روپئے نقد انعام سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

جبکہ جامعہ مظاہرعلوم کی جانب سے مہمان کرام کے ہاتھوں تمام شرکاء کو فی کس ایک ہزار پانچ سو روپئے کی کتابیں بطور انعام دی گئیں،اس اجلاس کی تیاری و کامیاب بنانے میں اساتذہ شعبہ مولانا محمد راشد گورکھپوری،مولانا محمد اکرم بستوی،مولانا محمد جاوید سہارنپوری نے خصوصیت سے حصہ لیا،جامعہ کے اساتذہ کرام مولانا محمد احمد،مفتی سید محمد صالح،مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی،مولانا ظہیر الہدی نور خلیل آبادی و دیگر نے تشریف لانے والے تمام عمائدین کا استقبال کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی،بعد نماز مغرب یہ اجلاس شروع ہوکر ساڑھے نو بجے جامعہ کے امین عام کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad