تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, March 7, 2020

سماج کے مسائل کو حکومت کے رو برو لانا بھی سماج کی خدمت ہے :رام پرساد

بھوگاؤں،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 7مارچ2020)قصبہ کے بالمیک سماج کے معروف سماجی کاکن وریاستی صدر صفائی مزدور یونین رام پرساد بالمیک نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے شہری ترقیاتی وزیرسے کہا کہ آپ کے ذریعہ ریاست میں تشکیل دئے گئے 56 نگر پنچایتوں میں 448 آسامیوں پر بھرتی کے عمل کی تجویز تیار کر کے ماتحت سلیکشن کمیشن اترپردیش کو بھجوایا جارہا ہے۔ جس میں ایگزیکٹو آفیسر، کلرک اور ٹیکس کلکٹر کے عہدوں کے لئے مستقل تقرری کی جارہی ہے۔ لیکن آؤٹ سورسنگ سے صفائی کے کارکنوں کو بھرتی کرنے کے فیصلے کی اتر پردیش صفائی مزدور سنگھ نے شدید مذمت کرتا ہے ۔ صفائی سنگھ شہری ترقیاتی وزیر ک مطالبہ کرتا ہے کہ دیگر عہدوں کی طرح نو تشکیل شدہ 56 نگر پنچایتوں میں بھی صفائی کے کارکنوں کی مستقل تقرری کی جانی چاہئے۔

ان کو آؤٹ سورسنگ پر بھرتی کرکے یہ پیغام کلینر سوسائٹی تک جائے گا کہ حکومت غریب صفائی ستھرائی کے کارکنوں کی مخالف ہے۔ایک سوال کے جواب میں والمیکی نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا حامی ہوں ،مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اپنے سماج کی آواز بھی بلند نہ کر سکوں۔انہو نے کہا کہ پہلے میرے لئے سماج ہے اس کے بعد پارٹی ۔حکومتیں توآتی جاتی رہیتی ہیں ،مگر سماج ہمیشہ ساتھ رہتا ہے ۔سماج کی آواز بنا ہی سماج کی بہتر خیر خواہی ہے ۔سماج کے مسائل کو حکومت کے گوش گزار کرنا ہی پارٹی کی خدمت کرنا ہوتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad