تازہ ترین

پیر، 23 مارچ، 2020

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سعودی عرب میں 21 دن کا جزوی کرفیو

سعودی عرب(یواین اے نیوز/اردو نیوز 23مارچ2020)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اور سلامتی کی خاطر پیر 23 مارچ کی شام سے اکیس دن کے لیے مملکت بھر میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔عرب نیوز اورسعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’کرفیو روزانہ  شام سات سے صبح چھ  بجے تک 21 دن جاری رہے گا‘۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ حکم وزارت صحت کے اس بیان کے بعد جاری کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اتوارکو کورونا کے 119 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔سعودی عرب میں کل تعداد بڑھ کر 511 ہوگئی ہے۔

شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ان کے اپنے تحفظ کے لیے کرفیو اوقات کے دوران اپنے گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔سرکاری اور نجی شعبے کی اہم صنعتوں کے وہ ملازمین جن کے کام میں مسلسل کارکردگی درکارہے کرفیو سے مستثنی ہوں گے۔سکیورٹی اہلکار، فوجی، میڈیا سیکٹر کے ملازمین، صحت اور خدمات کے اہم شعبوں کے کارکنان کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ کرفیو کے نفاذ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ تمام سول اور فوجی حکام کواس سلسلے میں وزارت داخلہ سے مکمل تعاون کا حکم دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad