تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

شاہین باغ کے علاقے میں نالے سے 3 لاشیں برآمد

نئی دہلی(یواین اے نیوز 7مارچ2020)دہلی کے شاہین باغ علاقے میں جمعہ کے روز تین مختلف مقامات سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں معاملات کی تفتیش کی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ، فی الحال ان تینوں واقعات میں کوئی مشکوک چیز نظر نہیں آئی ہے۔ ہفتہ کو لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ضلعی ڈپٹی کمشنر پولیس آر پی مینا نے جمعہ کی شب یہ اطلاع آئی این ایس کو دی۔ انہوں نے بتایا،نعش کا پہلا واقعہ تقریبا 12بجکر 4 منٹ بعد سہ پہر کو معلوم ہوا۔ متوفی کی عمر تقریباً 35 سال ہے۔ یہ لاش دریائے جمنا کے کنارے پر تیرتی ہوئی ملی ہے۔

تفتیش کے بعد لاش کی شناخت مدن تھاپا ولد منویر تھاپا،ساکن اشوک نگر دہلی کے طور پر ہوئی ہے۔نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مدن تھاپا کی گمشدگی 3 فروری 2020 کو ہری نگر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔جسم پر کسی چوٹ کے نشانات نہیں ملے ہیں۔دوسری صورت میں ساڑھے تین بجے کے قریب ایک لاش ملی۔ متوفی کی متوقع عمر 40 سال ہے۔لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

لاش کو شناخت اور پھر پوسٹ مارٹم کے لئے پوسٹ مارٹم ہاؤس میں محفوظ رکھا گیا ہے۔شاہین باغ ایف بلاک سے نعش مدر ڈیری کے پیچھے نالے کے قریب سے ملی ہے۔اس علاقے میں ایک اور لاش بھی ملی ہے،ریلوے پولیس اس تیسری باڈی سے تفتیش کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad