تازہ ترین

منگل، 24 مارچ، 2020

#بریکنگ_نیوز شاہین باغ مظاہرہ ختم، لاک ڈاؤن کا حوالہ دے کر پولس نے کی کارروائی، کئی مظاہرین حراست میں

نئی دہلی(یواین اے نیوز24مارچ2020)دہلی کے شاہین باغ میں پچھلے 100 دن سے چل رہےترمیم شدہ شہریت ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے کو پولس نے بل(طاقت) کااستعمال کرتے ہوئے  کارروائی کی ہے۔  پولیس نے آج صبح احتجاج کی جگہ کو مکمل طور پر خالی کرا لیا ہے۔اس کے علاوہ وہاں مظاہرے کے دوران لگائے گئے خیموں کو بھی اکھاڑ دیا ہے۔  تاہم لوگوں نے کہا کہ ہم نے کرفیو کے امکان کی وجہ سے ہی رات کو ہی احتجاجی مقام کو خالی کردیا تھا۔

جنوب مشرقی دہلی کے ڈی سی پی نے بتایا کہ شاہین باغ میں لوگوں کو احتجاجی مظاہرے سے ہٹا دیا گیا ہے۔انے جانے کے لئے راستہ کھولا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ،'اس کارروائی کے لئے پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد کو طلب کیا گیا تھا۔  ہم نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث یہاں سے ہٹ جائیں۔لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا، اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے انہیں ہٹادیا ہے،اپ کو بتادیں کہ پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں بھی لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad