تازہ ترین

اتوار، 22 مارچ، 2020

لدھیانہ جامع مسجد سے'' کرونا ''لوک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کی امدادشروع،آ ئمہ اکرام،ذمہ داران انسانیت کی مدد کے لئے آگے آئیں۔شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی

لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز22مارچ2020)ملک بھر میں کرونا وائرس کو لیکر جاری الرٹ کے دوران پنجاب میں اس بیماری کو لیکر ذیادہ احتیاط کی جا رہی ہے کیونکہ پنجاب میں این آر آئی افراد کی تعداد دیگر صوبوں سے ذیادہ ہے، اسی دوران پنجاب کے دینی مرکز جامع مسجد لدھیانہ سے مجلس احرار اسلام کے رضاکاروں نے کرونا شیٹ ڈاؤں کے دوران مستحق افراد کی مدد کرنی شروع کر دی ہے، نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے بتایا کہ ان تمام افراد تک پہنچا جا رہا ہے جو روزانہ کمانے اور کھانے والے ہیں انکو رسد کی کمی نہیں آنے دی جائیگی، انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے طرز پر ان تمام خاندانوں کو 31مارچ تک سامان دیا جا رہا ہے جو کہ مالی طور پر کمزور ہیں، نیز مستحق مریضوں کو بھی حسب معمول دوائیاں خرید کر دی جا رہی ہیں۔

شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے پنجاب کے تمام آئمہ کرام اور مساجد کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ عالمی سطح پر آئی اس وبا کے دوران تمام حضرات اپنے اپنے مقام پر انسانیت کے تحفظ کیلئے نمایا کردار ادا کریں اپنے حلقہ میں بنا لحاظ مذہب و ملت ان تمام مستحق غریب افراد کی مدد کریں جنکو ان حلات میں دو وقت کی روٹی کیلئے بھی فکر پیدا ہو گئی ہے،شاہی امام نے کہا کہ جس طرح مساجد نے جنگ آزادی کے دوران اہم کردار ادا کیا ہے اسی طرح اس مصیبت کی گھڑی میں بھی ہمیں پیش پیش رہنا ہے، ترجمان نے بتایا کے آج اچانک ریل سروس بند ہونے کی وجہ سے جامع مسجد لدھیانہ کا مسافر خانہ فری کر دیا گیا ہے،نائب شاہی امام نے کہا کہ ضرورت مندوں کو سامان پہنچانا ہمارا دینی فریضہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad