تازہ ترین

پیر، 9 مارچ، 2020

صوفی شاہ محمود علی میاں کے عرس کے موقہ پر خصوصی فاتحہ کا اہتمام

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یومِ پیدائش کی نسبت سے محفل بھی منعقد ہوئی
مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز9مارچ2020)خانقاہ رشیدیہ آگرہ روڈ مین پوری میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ساتھ ہی چہارم خلیفتہ المسلمین داماد رسول ؐ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یومِ پیدائش کی نسبت سے محفل بھی منعقد ہوئی۔آج بروزپیر کو آگرہ روڈ پر واقع خانقاہ رشدیہ (بڑی خانقاہ) آگرہ روڈ مین پوری کے سجادہ نشین حاجی عبد الرحمٰن خان چشتی عرف بلو میاں نے نمائندے کو بتایا کہ آج خانقاہ میں دوپہر 10.55 بجے امام الصوفیہ حضرت مولانا صوفی شاہ محمود علی میاں رحمت اللہ علیہ کے قل شریف کا اہتمام کیا گیا ۔ نیز حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یومِ پیدائش بھی منائی گئی۔ 

اس کی ابتدا سجادہ نشین حاجی عبد الرحمن خان چشتی عرف ببلو میا نے کی۔ اس موقع پر حضرت علامہ مولانا سرور رضا صاحب، حضرت مولانا حافظ اور قاری ایم آزاد رضوی صاحب، حضرت حافظ محمد آزاد رضوی صحاب، حضرت مولانا مفتی دانش صاحب ودیگر نمایاں شخصیات ومدرسہ کے طلباء عزیزنے نعتیہ کلام ،منقبت شان علی ؓ ،و صوفیانہ کلام پیش کئے گئے،نعتیہ کلام کے بعد شجرہ خوانی ہوئی اور فاتحہ کے ساتھ ہی آج قل شریف کا اختتام ہوا، اس نورانی محفل کے بعد خانقاہ رشیدیہ میں صاحب مزار محمود علی میاں کے مزار پرجادرشریف پر ڈالی گئی۔اس موقعہ پر عقیدتمندوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،مہمان خصوصی کے طور پر آفاق میا عرف آشو میاں،بھوگاؤں سے چیرمین نمائندہ اکبر قریشی، حاجی عمر صدیقی، حاجی مرغوب، حاجی محمود الٰہی، حاجی اسرار الٰہی، حاجی جوہری صحاب، سرفراز الدین، متین صدیقی، ایم عارف، وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad