تازہ ترین

جمعرات، 5 مارچ، 2020

خواتین کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت پہنچا فائنل میں۔

نئی دہلی (یواین اے نیوز5مارچ2020)انڈیا بمقابلہ انگلینڈ خواتین ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ ، جو آج جمعرات کو یہاں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جانے والا تھا مگر  بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور اسی وجہ سے ہندوستان نے پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں قدم رکھا سکا ہے۔ہندوستان کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ، ٹیم کو چاروں طرف سے مبارکبادی پیغامات مل رہے ہیں۔

آپ کو  بتادیں کہ ہندوستان نے گروپ اے کا مقابلہ میں کوئی بھی میچ نہیں ہارا جس کی وجہ سے وہ فائنل میں جانے کا حقدار ہوا۔ بارش میچ کے آغاز سے ہی آچکی تھی جو تسلسل کے ساتھ جاری رہی اور میچ نہ ہونے کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا۔ فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا سے ہوگا، جس کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ اسی گراؤنڈ پر کھیلا جانا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad