تازہ ترین

جمعرات، 26 مارچ، 2020

امت مسلمہ سے درد مندانہ اپیل

از: محی الدین قاسمی ندوی جنرل سکریٹری :جمعیة علماء مہراج گنج یوپی 

محترم!جملہ عہدیداران وممبران وبہی خواہان ملت اسلامیہ 

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 

خدا کرے کہ آپ مع احباب بخیر ہوں۔

پوری دنیا اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا کررہی ہے، کرونا وائرس covid19 بڑی تباہی لا سکتا ہے، اور ہلاکتوں کی تعداد کروڑوں میں پہنچ سکتی ہے ، یہ باتیں ماہرین طب کہہ رہے ہیں ، اس کا اندازہ یہاں تک لگایا جارہا ہے کہ جب پہلی جنگ عظیم ہوئی تھی ،اس وقت پہلی مرتبہ نیو کلیئر بم استعمال کیا گیا تھا، اس جنگ میں جتنے لوگ مارے گئے تھے ،اس سے کہیں زیادہ افراد اس” جان لیوا وائرس،، کا شکار ہوکر ہلاک ہوسکتے ہیں۔ نیز ہندوستان میں اس بیماری کے بارے میں جو تجزیہ ہے اگر اس کو پیش نظر رکھا جائے تو اس وائرس کے پھیلنے کی رفتار انڈیا میں 2.5( دو اعشاریہ پانچ ) فیصد ہے ، اور بعض ملکوں میں 4 اور بعض ملکو ںمیں 6فیصد ہے۔ اخباری رپوٹ کے مطابق چین نے اس پر کنٹرول کرلیا ہے۔ اگر اسی شرح (دواعشاریہ پانچ فیصد)سے انڈیا میں یہ بیماری پھیلتی رہی تو تقریباًکروڑوں لوگ اس خطرناک وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں(ولا قدر اللہ ذلک)

ہمارے ملک ہندوستان میں ایک سروے کے مطابق اس وائرس سے متاثرین مسلم کمیونٹی کا تناسب بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جو سوشل میڈیا پرموضوع بحث بنا ہوا ہے ، اس کے بعد اس خدشہ سے انکا ر بھی نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اس رپورٹ کی بنیا د پر اسلام مخالف طاقتیں ہوا کھڑاکرکے واویلا مچانا شروع کردیں کہ مسلمانوں کی بے احتیاطی سے یہ بیماری ملک میں آتش فشا ں بن گئی اور وبائی شکل اختیار کرگئی ۔ پھر نتیجہ یہ ہوگا کہ! مسلم سماج کا بائیکاٹ شروع ہوجائے گا، ان پر طعن وتشنیع کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، ساتھ ہی ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اہل کار اور پولیٹیشین ، بیک زبان ہوکر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیں گے۔

اس لئے بڑی معذرت کے ساتھ امت مسلمہ ہندیہ بالخصوص ضلع مہراج گنج کے ائمہ مساجد ، متولیان، ٹرسٹیان اور ذمہ داران سے دردمندانہ اپیل ہے کہ پنج وقتہ نمازوں کے علاوہ خاص طور پر جمعہ کی نماز میں علماء کرام ومفتیان عظام کی ہدایات پر عمل کریں، نیز حکومت کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری احکاماتِ پر بھرپور عمل کریں، اور پرہجوم مقامات پر جانے سے مکمل اجتناب کریں، گھروں میں رہیں ، ماسک اور سینی ٹائز ر( جراثیم کش ادویہ)کا استعمال ضرور کیں۔ 

اللہ اس و بائی بیماری اور عالمی آفت سے ہم سب کی، پورے ملک کی، اور دنیا بھر میں بسنے والے بلاتفریق مذہب وملت تمام انسانوں کی حفاظت فرمائے ۔ آمین۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad