تازہ ترین

منگل، 24 مارچ، 2020

کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئیے پٹھان برادر نے کیا ایسا کام کی ہر طرف ہورہی ہے تعریف۔

بڑودہ(یواین اے نیوز23مارچ2020)سابق ​​ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی یوسف پٹھان نے کوویڈ 19 وبا کی روک تھام کے لئے 4000 ماسک انسانی حقوق کی بنیاد پر تقسیم کئے۔ہندوستان کے لئے 29 ٹیسٹ اور 120 ون ڈے میچ کھیل چکے عرفان نے یوسف کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ، "وہ معاشرے کےلئے اپنا تعاون کررہے ہیں۔جو لوگ بھی ایسا کچھ بھی کرسکتے ہیں،براہ کرم آگے بڑھیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں ، لیکن بھیڑ کو جمع نہ ہونے دیں۔

 یہ ایک چھوٹی سی شروعات ہے،امید ہے کہ ہم مزید مدد کرتے رہیں گے۔عرفان نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ اس نے اور اس کے بھائی نے محمود خان پٹھان چیریٹیبل ٹرسٹ کے نام پر ماسک خریدے۔ اس ٹرسٹ کو انکے  والد چلاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ماسک  بڑودہ محکمہ صحت کو دیئے گئے ہیں جو  ضرورت مندوں میں تقسیم کریگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad