تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

دو فریقوں میں مارپیٹ ایک خاتون سمیت تین زخمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 25مارچ2020)قاسم پورہ گاں میں کہا سنی کو لیکر دو فریقوں کے درمیان ہوئی مارپیٹ میں ایک خاتون سمیت تین لوگ زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔قاسم پو رہ گاں کے رہنے والے مکیش نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں بتایا ہے کہ وہ اپنے کھیت میں گیا تو اس نے دیکھا کہ اس کا بھائی راکیش اور بھتیجہ اس کے کھیت کے کچھ حصہ میں کھاد ڈال رہا تھا جب اس نے اس پر اعتراض کیا تو مزکورہ لوگوں نے اسے مار پیٹ کر زخمی کر دیا اس دوران بیچ بچاو کو پہنچے۔

 اسکے لڑکے بٹو کو بھی مار پیٹ کر زخمی کر دیا۔ وہیں دوسرے فریق کی راکیش کی اہلیہ ب ھنور کلی نے پولیس کو دی گئی تحریر میں بتایا ہے کہ وہ صبح کے وقت گوبر پاتھنے کے لئے گئی تھی کہ اسی دوران وہاں پہنچے مکیش وغیرہ نے اسکے ساتھ گالی گلو چ شروع کر جب اس نے اس کی مخالفت کی تو مزکورہ لو گوں نے اسے مارپیٹ کر زخمی کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے تحریر کی بنیاد پر معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad