تازہ ترین

منگل، 7 اپریل، 2020

کورونا وائرس سے برطانوی وزیر اعظم کی حالت مزید خراب، آئی سی یو کئے گئے منتقل!

برطانیہ(یواین اے/اردو نیوز7اپریل2020)کورونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانس کی حالت مزید بگڑ گئی ہے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بورس جانسن نے سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کو ان کی نمائندگی کرنے کا کہا ہے۔ڈاؤننگ سٹریٹ سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ’ پیر کی سہ پہروزیراعظم کی حالت مزید خراب ہوگئی۔انہیں میڈیکل ٹیم کے مشورے پر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت  کے شعبے(آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ہے‘۔’وزیر اعظم نے سیکریٹری خارجہ سے کہا ہے کہ جہاں ضروری ہو وہ ان کی نمائندگی کریں‘۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم کو اتوار کے روز مزید ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اتوار کو خبر رساں ایجنسی اے پی نے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا تھا کہ بورس جانسن کو مزید ٹیسٹ کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔’کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے دس دن بعد بھی اس کی علامات برقرار ہیں‘۔ڈاؤننگ سٹریٹ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کا ہسپتال میں داخل ہونا ایک احتیاطی اقدام ہے اور وہ بدستور حکومت کےانچار ج ہیں‘۔یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن انہوں نے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف کی جانے والی حکومتی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ ٹوئٹر پیغام میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں اب خود کو قرنطینہ کر رہا ہوں۔

 لیکن میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا کے خلاف کی جاری حکومتی کوششیں کو لیڈ کرتا رہوں گا۔‘یاد رہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔واضح رہے کہ برطانیہ نے ملک میں تین ہفتوں کے لیے دکانیں اور دو سے زائد افراد کے  اجتماع  پر پابندی لگاتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کررکھا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad